شاہ رخ خان کی ہدایت کار راج کمار ہیرانی کیساتھ فلم کرنیکی تمنا پوری

کنگ خان بالی ووڈ کو منا بھائی ایم بی بی ایس ، تھری ایڈیٹس اور پی کے جیسی شاہکار فلمیں دینے والے ہدایت کار کی فلم ڈنکی میں جلوہ گر ہونگے، فلم کے حوالے سے دلچسپ وڈیو جاری

بالی ووڈ کو منا بھائی ایم بی بی ایس ، تھری ایڈیٹس اور پی کے جیسی شاہکار فلمیں دینے والے معروف ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے بالآخر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو فلم کیلیے کاسٹ کرلیا۔

اس حوالے سے شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے راج کمار ہیرانی کو ٹیگ کرکے لکھا کہ سر آپ تو میرے سانتا کلاس نکلے، آپ شروع تو کرو میں ٹائم پہ پہنچ جاؤں گا بلکہ میں تو سیٹ پر ہی رہنے لگوں گا۔شاہ رخ نے مزید لکھا کہ میں آپ کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے ممنوں اور کافی پرجوش ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

کیا متھیرا نے مسلم لیگ (ن) جوائن کرلی؟

صبا قمر اے آر وائی پر ‘فراڈ ‘کریں گی

rajkumar hirani

شاہ رخ نےٹوئٹ کے آخر میں  اپنی آنے والی فلم کے حوالے سے وڈیو کا لنک شیئر کیا اور مداحوں کو خبر دی کہ 22 دسمبر 2023 کو وہ انہیں فلم ’ڈنکی‘ میں دیکھیں گے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان   ایک دیوار کے سامنے کھڑے ہیں جس پر راج کمار ہیرانی کی 3 بلاک بسٹر  فلموں منا بھائی ایم بی بی ایس، تھری ایڈیٹس اور پی کے کے پوسٹر لگے ہوئے اور شاہ رخ خان انہیں حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں ۔

اتنے میں راج کمار ہیرانی آتے ہیں اور شاہ رخ سے پوچھتے ہیں کہ وہ کیا دیکھ رہے ہیں۔ شاہ رخ جواب دیتے ہیں کہ ’کچھ نہیں سر، یہ رنبیر کپور بطور سنجو، عامر بطور پی کے، سنجو بابا بطور منا بھائی ایم بی بی ایس۔۔۔۔واہ سر واہ  کمال ہے سر۔

پھر شاہ رخ راج کمار ہیرانی سے سوال کرتے ہیں کہ کیا آپ کے پاس میرے لیے بھی ایسا کچھ ہے جس پر راج کمار ہیرانی کہتے ہیںکہ  ایک اسکرپٹ ہے میرے پاس ، یہ سن کر شاہ رخ خوش ہوجاتے ہیں۔

شاہ رخ پوچھتے ہیں کہ کامیڈی ہے؟ جس پر راج کمار کہتے ہیں ہاں بہت ہے۔پھر شاہ رخ سوال کرتے ہیں کہ جذباتی ہے ؟ راج کمار ہیرانی کہتے ہیں ’وہ بھی ہے۔‘

اس  کے بعد  شاہ رخ اپنے روایتی انداز میں بانہوں کو پھیلا کر پوچھتے ہیں کہ کیا فلم میں رومانس ہے جس پر راج کمار ہیرانی کہتے ہیں کہ ہاں رومانس بھی ہے لیکن آپ  اس انداز سے پرہیز کیجئے گا۔ شاہ رخ کہتے ہیں سر بے فکر رہیں میں ہاتھ ہی کاٹ لوں گا ،آپ بولو تو۔

پھر شاہ رخ فلم کا نام پوچھتے ہیں اور راج کمار ہیرانی انہیں بتاتے ہیں کہ فلم کا نام ڈنکی ہے لیکن شاہ رخ اسے ڈونکی سمجھتے ہیں جس پر راج کمار ہیرانی وضاحت کرتے ہیں کہ یہ ڈنکی ہے ڈونکی نہیں ہے۔

راج کمار ہیرانی یہ کہہ کر چلے جاتے ہیں اور شاہ رخ کنفیوز ہوجاتے ہیں کہ ڈنکی میں ان کا کردار کیا ہوگا؟ کیا وہ فلم ڈنکی میں ’ڈنکی‘ کا کردار ہی نبھائیں گے؟ اور اسی سوچ میں وہ  بھی وہاں سے یہ کہتے ہوئے چلے جاتے ہیں کہ ’پتہ نہیں کیا بنا رہا ہے یہ۔۔ جو بھی ہے لے لو لے لو۔‘

شاہ رخ کے جاتے ہیں جس بورڈ پر فلمی پوسٹرز لگے تھے وہاں ڈنکی کا اشتہار آجاتا ہے جس میں ہوائی جہاز کا سایہ زمین پر گزرتا دکھائی دیتا ہے اور نیچے کچھ لوگ چلتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

شاہ رخ کے مطابق یہ فلم 22 دسمبر 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔ شاہ رخ خان کی ایک اور فلم پٹھان بھی جنوری 2023 میں ریلیز کیلئے شیڈول ہے۔

متعلقہ تحاریر