اداکارہ ثناء فخر کی اپنے بچوں کے ساتھ ورزش کی ویڈیو وائرل
ثناء فخر اپنی فٹنس کے حوالے سے دیگر فنکاروں سے زیادہ پرجوش دیکھائے دیتی ہیں
پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء فخر اپنی فٹنس پر بے حددھیان دیتی ہیں، سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر وہ اپنی جمنگ کرتی ہوئی مختصر ویڈیوز اور فوٹوز شیئرکرتی رہتی ہیں۔
معروف ادکارہ اور ماڈل ثنافخر جو اپنی فٹنس کے حوالے سے بہت حساس ہیں، اداکارہ نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک مختصر ویڈیوشیئر کی ہے جس میں وہ جمنگ کررہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ ان کے دونوں بیٹے عزمی امام اور رایان امام کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو اپنی ماں کے ساتھ ورزش میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ثنافخر بائیکنگ کے بعد ایروبکس کی بھی ماہر نکلیں
ثناء فخر کا بے باک فوٹو شوٹ: سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
View this post on Instagram
ویڈیو کے ساتھ ثناء فخر نے کیپشن میں لکھا ‘میری سب سے بڑی نعمت کہ میں ماں ہوں’ انھوں نے اس کیپشن کے ساتھ ہیش ٹیگ میں خدا کا شکر اداکرتےہوئے کہا کہ اس نعمت کا شکر ادا نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ اداکارہ ثناء فخر اپنی فٹنس کے حوالے سے دیگر فنکاروں سے زیادہ پرجوش دیکھائے دیتی ہیں، ورزش کےلئے انھوں نے اپنے گھر کے ایک حصے میں چھوٹا سا جم بنایا ہوا ہے جہاں وہ ورزش اور ان کے بچے باکسنگ اور دیگر کھیلوں کی پریکٹس کرتے ہیں۔