مہوش حیات کونامناسب لباس میں تصاویر پر تنقید کا سامنا

اداکارہ نے سیاہ رنگ کی بغیر آستینوں کی قمیض زیب تک کی ہوئی ہے جس میں ان کے جسم کے خدوخال نمایا ہورہے ہیں

پاکستا ن  شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات جن کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح ہیں صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ان کی  پانچ فلمیں مجموعی طورپر 160 کروڑ کا بزنس کرچکی ہیں جو حالیہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی سب سے کامیاب اداکارہ ہیں، اس کامیابی اور لوگوں کی پسند کے باوجود مہوش حیاب پر نامناسب فوٹو شوٹ کے باعث پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کھلے آسمان تلے سمندر کنارے موجود ہیں، تصویر کے ساتھ لکھے گئے کیپشن سے واضح ہوتا ہے کہ اداکارہ ترکی میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ مہوش حیات کی بڑی بہن کو سالگرہ کی مبارک باد

مہوش حیات اور حمیمہ ملک ترکی کی سیر کو نکل گئیں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

تصویر میں اداکارہ نے سیاہ رنگ کی بغیر آستینوں کی قمیض زیب تک کی ہوئی ہے جس میں ان کے جسم کے خدوخال نمایا ہورہے ہیں، دوسری تصویر اداکارہ کے عقب سے لی گئی ہے جس میں وہ کسی  یوگا کے آسن کے انداز میں بیٹھی ہیں اور قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

اداکارہ مہوش حیات کی جانب سےانسٹاگرام پر اپنی  نامنا سب لباس میں تصاویر کو شیئر کرنے کےبعد سے سوشل میڈیا صارفین  نے ان پر شدید تنقید شروع کردی ہے، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مہوش حیات کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ان کو اپنی عمر اور خیال کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ اداکارہ مہوش  حیات مہوش حیات اب تک پانچ پاکستانی فلموں میں کام کر چکی ہیں جو مجموعی طور پر اب تک 160 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہیں۔ اس کے مقابلے میں فلم ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق پاکستانی فلمی صنعت کی حالیہ تاریخ میں کسی دوسری ہیروئن کی فلمیں اب تک سو کروڑ کا ہندسہ بھی پار نہیں کرسکیں۔

 

متعلقہ تحاریر