عائشہ عمر نے فلم رہبرا کی عکس بندی میں کیا کیا مشکلات جھیلیں؟
فلم رہبرا کا ٹریلیر جاری، پیار ،مزاح اور ایکشن سے بھرپورفلم 24 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

اداکارہ عائشہ عمر نے فلم رہبرا کی عکس بندی کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے پردہ اٹھادیا۔
عائشہ عمر اوراحسن خان کی فلم رہبرا کا ٹریلیر جاری کردیا گیا ہے، پیار ،مزاح اور ایکشن سے بھرپورفلم 24 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
یہ بھی پڑھیے
انوشے عباسی کو جویریہ عباسی کیوں یاد آرہی ہیں؟
اداکارائیں دعازہرہ کی والدین کے پاس واپسی کیلیے دعا گو
اداکارہ عائشہ عمر نے فلم رہبرا کی عکس بندی کی تصاویر اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کی ہیں جس میں وہ کسی گاؤں کے کچے مکان میں موجود ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے بتایا کہ یہ پنجاب میں جنوری کا اوائل تھا۔ ابھی کرونا شروع نہیں ہوا تھا۔اس رات درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تھا اور میں شدید بخار اور فلو میں مبتلا تھی ۔ ہم لاہور سے 2 گھنٹے کے فاصلے پر ایک گاؤں میں فلم کی عکس بندی کر رہے تھے وہاں ہمیں گرمی مہیا کرنے کیلیے صرف ایک انگیٹھی موجودتھی کیونکہ ہم نے اس منظر کیلیے منظر نامہ ایسا بنایا تھا اور اس سردی میں ہمیں ساری رات فجر تک شوٹنگ کرنی پڑی۔
عائشہ عمر نے بتایا کہ اس وقت میں اپنے ایک ایسے قریبی شخص کے بارے میں سوچ رہی تھی جس کا ایک دن پہلے انتقال ہوا تھا جبکہ میری والدہ کی حالت بھی ان دنوں ٹھیک نہیں تھیں لیکن اس وقت بھی مجھے بہت سے خوبصورت لوگوں کا ساتھ میسر تھا جن میں میرے ہیرو احسن خان،دیگر شریک اداکار،پروڈکشن ٹیم ،پروڈیوسر اور ڈئریکٹر شامل تھے۔
عائشہ عمر نے شوبز کے کام کے بارے میں لکھا کہ یہ ہمیشہ اتنا آسان نہیں ہوتا جتنا یہ نظر آتا ہے یا اتنا گلیمرس نہیں ہوتا جتنا لگتا ہے۔ ہم سب نے اس فلم پر بہت محنت کی ہے اور اللہ کا کرم ہے ہماری فلم رہبرا لاجواب نکلی ہے۔









