منشا پاشا نے والد کی یاد میں بہنوں کیساتھ مسجد تعمیر کروادی

اداکارہ نے کراچی سے 4 گھنٹے کی مسافت پر تعمیر کی جانے والی مسجد طارق کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردیں

اداکارہ منشا پاشا نے اپنی بہنوں کے ساتھ مل کر اپنے مرحوم والد ڈاکٹر طارق پاشا میمن کی یاد میں اندرون سندھ مسجد تعمیر کروادی۔

اداکارہ منشا پاشا نے کراچی سے 4 گھنٹے کی مسافت پر تعمیر کی جانے والی مسجد طارق کی تصاویر انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کیلئے شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں ایک مرتبہ پھر مذہب کارڈ کھیلنے کی تیاری جاری ہے، اداکار عثمان خالد بٹ

معروف گلوکار شہزاد رائے نے اپنے نئے گانے کے پوسٹرز جاری کردیئے

اداکارہ  نے اپنی تحریر کی ابتدا قرآنی آیات سے کرتے ہوئے لکھا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ہم کراچی سے 4 گھنٹے کی دوری پر اپنے والد کی یاد میں  ایک مسجد کی تعمیر مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

اداکارہ کی جانب سے شیئرکردہ تصاویر میں مسجد کا بیرونی منظر اور اس پر لگی تختیاں موجودہیں ، ایک تختی پر مسجد کا نام درج ہے جبکہ ڈاکٹر طارق پاشا کی یاد میں نصب کردہ تختی پر مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے والی منشا پاشا اور ان کی بہنوں کے نام درج ہیں۔

متعلقہ تحاریر