روحیل حیات نے سریلے جوکر کو قومی ترانے کیلیے منتخب کرلیا
عارف کو سب سے پہلے قومی ترانے میں شامل کیا جائے گا، پھر دیکھا جائے گا کہ اسے بطور فنکار پروموٹ کرنے کیلئے کیا کیا جا سکتا ہے،روحیل حیات

برنس روڈ کے سریلے جوکر عارف کی امیدیں برآئیں،معروف موسیقار روحیل حیات نے قومی ترانا گانے کیلیے جوکر عارف کا انتخاب کرلیا۔
موسیقار روحیل حیات نے ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
عائشہ عمر کی فلم ‘ان ٹولڈ اسٹوری آف جاوید اقبال’ لندن میں ریلیز
مس مارویل 16 جون کو پاکستان میں ریلیز ہوگی
روحیل حیات نے لکھا کہ آج عارف سے بات ہوئی، اچھا انسان اور بہت پرجوش ہے، سب سے پہلے اسے قومی ترانہ گانے میں شامل کیا جائے گا اور پھر دیکھا جائے گا کہ اسے بطور فنکار پروموٹ کرنے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے۔ آپ سب نے جس تعاون کا مظاہرہ کیا وہ بہت دل موہ لینے والا ہے، اسی وجہ سے آپ لوگ بہت خاص ہیں ۔
Spoke to Arif earlier today. Lovely person. He is so excited. First thing will be to include him in the national anthem singing and then see what can be done to promote him as an artist. The support you all have shown is so heartwarming. This is what makes you so special ♥️
— Rohail Hyatt 🇵🇰 (@rohailhyatt) May 3, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں برنس روڈ پر جوکر بن کر شہریوں کو محظوظ کرنے والے عارف کا ایک ولاگر نے انٹرویو کیا تھا۔ اس موقع پر عارف نے اپنی آواز کا جادہ جگاتے ہوئے پاکستانی اور بھارتی گلوکاروں کے نغمے اس سریلے انداز میں گائے تھے کہ سننے والے دنگ رہ گئے تھے۔
عارف کے انٹرویو کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے یہ وڈیو موسیقار روحیل حیات کو ارسال کی تھی جس پر انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعے انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے صارفین عارف کی تفصیلات مہیا کرنے کی درخواست کی تھی ۔









