جہیز کی لعنت کیخلاف صبور علی کا ڈرامہ”نیہر“ ناظرین کو پسند آگیا

ڈرامے کی ابتدائی 2 اقساط نے 20 لاکھ سے زائد ناظرین کی توجہ حاصل کرلی،جہیز پاکستانی خواتین اور ان کےخاندانوں  کیلیے ایک لعنت ہے،صبور علی

جہیز کی لعنت کے خلاف صبور علی کے ڈرامے نیہر  نے ناظرین کی توجہ حاصل کرلی۔ڈرامے کی دو اقساط  یوٹیوب پر تقریباً20لاکھ ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

ڈرامہ سیریل نیہر کی پہلی قسط کا آغاز ایک لڑکی کی زہر کھانے سے ہونے والی موت سے ہوتا ہے۔ ڈرامے میں صبور علی کے علاوہ اسامہ طاہر ،شفاعت علی، اریبہ حبیب، صائمہ قریشی اور فرحان علی مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ یمنیٰ زیدی عربی سپر ہیرو فلم میں جلوہ گر ہوں گی

بہروز سبزواری کی تصاویر وائرل ہو نے پر بیٹےکو تنقید کا سامنا

سینئراداکارہ رابعہ نورین، منزہ عارف، تہمینہ علی خان، عمر اقبال، اینجلین ملک، فیضان خان اور دیگر فنکاروں نے بھی ڈرامہ سیریل نیہر میں اداکاری کی۔ ڈرامے کی پہلی قسط کی یو ٹیوب پر نشر کی گئی ویڈیو کو اب تک 13 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ دوسری قسط  بھی 5 لاکھ 94ہزار افراد کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

ڈرامے کا پرومو اور ابتدائی اقساط دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ شفاعت علی ڈرامے میں ایسے مرد کا کردار ادا کررہے ہیں جو جہیز کیلیے لڑکیوں سے شادیاں کرتا ہے اور پھر انہیں چھوڑنے یا خودکشی پر مجبور کرنے کے بعد جہیز کا سامان لیکر رفو چکر ہوجاتا ہے۔

اداکارہ صبور علی نے گزشتہ دنوں اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ڈرامے کے حوالے سے  خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  لکھا کہ  جہیز پاکستانی خواتین اور ان کےخاندانوں  کیلیے ایک لعنت ہے جس کے لیے  معصوم لڑکیوں کو  ذہنی و  جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اورانتہائی صورت میں   لڑکی کو زندہ جلاکر قتل کردیا جاتا ہے ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)

انہو ں نے مزید لکھا کہ  میں ہمیشہ سے اس  مسئلے  کو لوگوں کے  سامنے اٹھانا چاہتی تھی تاکہ لوگ ان لاتعداد متاثرین کے دکھ اور اذیت کا اندازہ کرسکیں کیونکہ یہ  مسئلہ ہمیشہ سے میرے دل کے بہت قریب رہا ہے۔امید ہے کہ میں اس پیغام کو اجاگر کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گی۔

متعلقہ تحاریر