شاہ رخ خان کی فلمی دنیا میں قدم رکھنے پر بیٹی کو پیار بھری نصیحت

ایک اداکارہ کے طور پر رحم دل بنیں، جیسی آپ ہو اگر ویسے ہی بنی رہوگی تو سب کے قریب رہوگی، بالی ووڈ کنگ کا بیٹی کو پیغام

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی اداکارہ سہانا خان نئی  فلم”دی آرچیز“  کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری دینے کیلیے مکمل تیار ہیں۔

سہانا خان کی پہلی فلم کا  پہلا پرومو بھی جاری کردیا گیا ہے،اس موقع پر شاہ رخ نے بیٹی کو پیار بھری نصیحت سے نوازا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

زویا اختر کی میوزیکل ڈرامہ آرچیز کو نئے انداز میں پیش کرنے کی تیاری

اعجاز اسلم سابق وزیر اعظم عمران خان اور مریم نواز پر برس پڑے

شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پر فلم کا پروموشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ25پیسےیومیہ کے عوض آرچیز ڈائجسٹ کرائے پر حاصل کرنے سے لیکر زویا اختر کی جانب سے اسے اسکرین کی زینت بنانے تک سب کچھ بہت شاندار ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار نےاس خوبصورت  پیشے میں قدم رکھنے والے تمام نوآموز ادکاروں کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی  کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

شاہ رخ نے سہاناخان  کو پیار بھری نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ  کہ بیٹی یاد رکھنا کہ آپ کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہوں گی، آپ نے بطور اداکار ہمیشہ مہربان اور مزید دینے والا بننا ہے۔ ایک اداکارہ کے طور پر رحم دل بنیں، جیسی آپ ہو اگر ویسے ہی بنی رہوگی تو سب کے قریب رہوگی۔

کنگ خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے بچے! آپ نے لمبا سفر طے کیا ہے لیکن لوگوں کے دل تک جانے کا راستہ ختم ہونے والا نہیں ہے، آگے بڑھو اور زیادہ سے زیادہ مسکراؤ،انہوں نے آخر میں لکھا کہ اب یہاں لائٹ، کیمرہ اور ایکشن ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

شاہ رخ خان کی پوسٹ پر ان کی صاحبزادی سہانا نے اپنا پیار جتاتے ہوئے کمنٹ کیا کہ پاپا! آپ کیلیے بہت سا پیار۔

واضح رہے کہ کنگ خان کی بیٹی سمیت فلمی خاندانوں سے وابستہ دیگر نوجوان اداکار زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم”دی آرچیز“کے ذریعے فلمی دنیا میں  قدم رکھ رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر