فیصل آباد میں بجلی جنت مرزا کے پردادا لائے

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل آباد میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی ان کے پردادا کے باعث ممکن ہوئی ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل آباد میں چوبیس گھنٹے بجلی کی بلاتعطل فراہمی ان کے پردادا کے باعث ممکن ہوئی ہے۔

ایک انٹرویو میں جنت مرزا نے کہا کہ پہلے فیصل آباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ پہلے یہاں 8 گھنٹے بجلی آتی تھی جس کی فراہمی اب مسلسل 24 گھنٹے ہوچکی ہے۔

جنت مرزا کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ ان کے ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ سابق صدر ایوب خان فیصل آباد تشریف لائے تھے۔ ان کے مرحوم پردادا نے ایوب خان کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا کہ وہ انہیں تب تک جانے نہیں دیں گے جب تک ایوب خان لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ نہیں کرلیتے۔

یہ بھی پڑھیے

چارلی ڈی امیلو ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ مقبول

جس کے بعد سے فیصل آباد میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی جا رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر