علی ظفر کو 42ویں سالگرہ پر بڑھتی عمر کا خوف لاحق ہوگیا؟

گلوکار نے وڈیو کے ذریعے سالگرہ کی مبارکباد دینے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا،بڑھتی عمر کے چہرے پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ بھی لیا

گلوکار و اداکار علی ظفر  نے گزشتہ روز اپنی 42ویں سالگرہ منائی ۔مداحوں نے راک اسٹار کو مبارکباد  کے پیغامات بھیجے تو انہوں نے بھی انسٹاگرام پر وڈیو شیئر کرکے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر علی ظفر نے بڑھتی عمر کے اثرات کا جائزہ لینے کیلیے اپنے چہرے کا تجزیہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ ریما کو کس پرانے گیت نے ماضی کی یاد دلادی ؟

بھارتی فلم ساز کا قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

علی ظفر نے سالگرہ کی مبارکباد  دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی عمر کے ساتھ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنا جائزہ لیتے رہیں ۔ایک ایسے دور میں جہاں ہم اپنی عمرتصویر کے بارے میں حد سے زیادہ فکر مند ہیں، یہ ایچ ڈی کلیرٹی  کے ساتھ  آئی فون کیمرے  پر بغیر کسی فلٹر یا میک اپ کے ایک اہم کلینکل ٹیسٹ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

علی ظفر نے اپنے چہرے پر آنکھوں کے گرد اور ماتھے پر پڑنے والی جھریوں کا جائزہ بھی لیا۔ گلوکار بڑھتی عمر کے ساتھ اپنے چہرے میں آنے والی تبدیلیوں سے مطمئن نظر آئے اور انہوں نے جھریاں چھپانے کیلیے ٹیکے لگوانے کی بھی مخالفت کی۔

علی ظفر نے لکھا کہ اس تجربے کو گھر پر نہ آزمائیں اور نہ ہی اس پر میمز بنائیں، اس تجربے کے بعد مجھے جج  نہ کریں اور نہ ہی مجھے ان فالو کریں اور دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اسے یا مجھے سنجیدہ نہ لیں،اس کا مذاق اڑائیں ،ہنسیں، لطف اٹھائیں،ہنستے رہیں اور  گاتے رہیں۔

متعلقہ تحاریر