اداکارہ عالیہ بھٹ ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیلیے روانہ
عالیہ بھٹ فلم ہارٹ آف اسٹون میں ہالی ووڈ اداکارہ گال گیڈوٹ اور جیمی ڈورنن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی
بالی ووڈ کو ایک کے بعد ایک کامیاب فلم دینے والی خوبرواداکارہ عالیہ بھٹ شادی کے فوری بعد ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیلیے روانہ ہوگئیں۔
بھارتی اداکارہ ہالی ووڈ کی فلم ہارٹ آف اسٹون میں جلوے بکھیریں گی۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی فلم ساز کا قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان
عدنان صدیقی کی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کی سختی سے تردید
اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ میں اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کے لیے جا رہی اور خود کو ایک بار پھر نوآموز محسوس کریں ، بہت گھبراہٹ ہے۔
View this post on Instagram
عالیہ بھٹ کی جانب سے تصویر پوسٹ کرتے ہی فلم نگری کے بہت سے دوستوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔راکی اور رانی میں عالیہ بھٹ کے مدمقابل کام کرنے والے ساتھی اداکار رنویر سنگھ نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ ایک نئے محاذ کی جانب پیش قدمی،اسے کرگزرو۔
ارجن کپور نے عالیہ کو انٹرنیشنل کھلاڑی کا لقب دیدیا۔عالیہ بھٹ کی بہن اور فلم ساز پوجا بھٹ نے لکھا کہ زندگی اب وہ ممکن بنا رہی ہے جو بالکل ناگزیر تھا۔
حال ہی میں گنگوبائی کاٹھیاواڑی جیسی بلاک بسٹر فلم میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے والی عالیہ بھٹ فلم” ہارٹ آف اسٹون“ میں ہالی ووڈ اداکارہ گال گیڈوٹ اور جیمی ڈورمن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔