مہوش اعجاز پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی خامیوں پر پھٹ پڑیں

اذان سمیع خان کو اداکاری چھوڑنے، احد رضا میر کو مزاحیہ کردار نہ کرنے کا مشورہ، ہر ڈرامے میں اغوا کیے جانے پر درفشاں سلیم اور حبا بخاری کو ناقابل اعتباد قرار دیدیا، احسن رحیم اور نبیل قریشی کی تعریف

خاتون صحافی مہوش اعجاز  پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی خامیوں پر پھٹ پڑیں ۔کئی اداکاروں  اور فلم سازوں کو نام لیکر تنقید کانشانہ بنایا۔

مہوش اعجاز نے لکھا کہ میں اس بارے میں مزید خاموش نہیں رہ سکتی، برائے مہربانی  اذان سمیع خان کو اداکاری نہیں کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

اسپاٹیفائی کا گلوکارہ حدیقہ کیانی کو منفرد انداز میں خراج تحسین

انوشے اشرف نے نئی ایئرلائن فلائی جناح کے نام پر اعتراض اٹھادیا

مہوش اعجاز نے لکھا کہ میری مزید آرا شاید بہت سے لوگوں کو پریشان کر سکتی ہیں لیکن لیکن کسی کو  تو یہ کرنا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ  در فشان سلیم اور حبا بخاری قابل اعتبار نہیں ہیں کیونکہ  ان پیاری ہیروئینز کو ہر کوئی اغوا کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زاویار اعجاز بھی زیادہ اداکاری نہیں کر سکتے۔ مدیحہ امام کو اسٹاک ہوم سنڈروم پر مبنی کردار کرنے سے روکنا ہوگا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اداکار  احد رضا میر مزاحیہ کردار نہیں کر سکتے۔

مہوش اعجاز نے مزید لکھا کہ  فلم دم مستم کے اسکرپٹ پر کام کرنے کی ضرورت تھی جبکہ  وجاہت رؤف کو بہتر فلم سازی میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم سازی کے لیے صرف احسن رحیم اور نبیل قریشی پر ہی بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر