سجل علی اور شہزاد رائے اسکرین شیئر کرنے کیلیے تیار
جوڑی ”تم تو ہو “ نامی گانے یا ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آئے گی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں
سجل علی اور شہزاد رائے جلد اسکرین شیئر کریں گے،جوڑی کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں ۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اور میوز ک انڈسٹری کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار شہزاد رائے کی تصاویر ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی ہیں جن کے ساتھ ہیش ٹیگ ”تم تو ہو “استعمال کا کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مہوش اعجاز پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی خامیوں پر پھٹ پڑیں
اسپاٹیفائی کا گلوکارہ حدیقہ کیانی کو منفرد انداز میں خراج تحسین
سوشل میڈیا صارفین اور دونوں فنکاروں کی جانب سے ان تصاویر کو خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔مداحوں کا کہنا ہے کہ شاید ان کے پسندیدہ فنکار جلد ان کا کوئی گانا یا ڈرامہ آنے والا ہے۔
View this post on Instagram
تصاویر پر2لاکھ 73 ہزار صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے جبکہ سیکڑوں تبصرے بھی کیے جاچکے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ اُن کے پسندیدہ دو فنکار ایک ساتھ ایک فریم میں بہت اچھے لگ رہے ہیں۔