اداکارہ عشنا شاہ کو لنگڑے آم کی تلاش

 براہ کرم کوئی مجھے لنگڑا آم بھیج دے یہ ان کا موسم ہے اور مجھے  کہیں نہیں مل رہے، اداکارہ

اداکارہ عشنا شاہ  درآمدی اشیا پر حکومتی پابندی  کیخلاف بول پڑیں۔اداکارہ نے مارکیٹ سے لنگڑا آم شارٹ ہونے کا بھی شکوہ کرڈالا۔

عشنا شاہ  نےاپنے شکوے کے اظہار کیلیے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔

یہ بھی پڑھیے

سجل علی اور شہزاد رائے اسکرین شیئر کرنے کیلیے تیار

مہوش اعجاز پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی خامیوں پر پھٹ پڑیں

اداکارہ  نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  چاکلیٹ اور سالمن بوٹلیگرز (درآمدی مچھلی)کی تلاش ہے۔ پابندی پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے، زندگی پر کیا وقت آگیا ہے ۔

ادکارہ نے مارکیٹ سے آم شارٹ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ  براہ کرم کوئی مجھے لنگڑا آم بھیج دے یہ ان کا موسم ہے اور مجھے  کہیں نہیں مل رہے ۔

واضح رہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی  سے گرنے اور روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں بے پناہ اضافے کے پیش نظر حکومت نے تمام غیرضروری درآمدی اشیا پرمکمل  پابندی عائد کردی ہے۔پابندی کی زد میں آنے والی اشیا میں درآمدی مچھلی اور چاکلیٹس بھی شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر