فہد مصطفیٰ نئی فلم کا ٹریلر جلد جاری ہونے کی خوشی میں بےقابو
اداکار کی خوشی میں ڈانس کرنے کی وڈیو وائرل،جب آپ کو پتہ چلے کہ بالآخر ٹریلر جاری ہونے والا ہے تو ایسا ہوتا ہے،فہد مصفطفیٰ
اداکار فہد مصطفیٰ کا اپنی نئی فلم ”قائد اعظم زندہ باد “کا ٹریلر جلد جاری ہونے کی اطلاع پر خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔
اداکار نےفلم کا ٹریلر جلد جاری ہونے کی خوشی میں ڈانس شروع کردیا۔پولیس کی وردی میں فہد مصطفیٰ کے ڈانس کی سوشل میڈیا وڈیو وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
مریم نفیس نے آزادی مارچ کے شرکا سے پانی لانے کی اپیل کیوں کردی؟
صنم جنگ نے ترکی کے ریسٹورینٹ میں نمک چھڑک دیا
اداکار فہد مصطفیٰ نےا پنے انسٹاگرام پر پیج پر ایک وڈیو شیئر میں کی ہے جس میں انہیں پولیس کی وردی میں ملبوس ایک ڈانس اسٹیپ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکار نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ جب آپ کو پتہ چلے کہ بالآخر ٹریلر جاری ہونے والا ہے، اداکار نے ہیش ٹیگ میں فلم کا نام قائداعظم زندہ باد بھی لکھا جسے پڑھ کر بخوبی انداہ لگایا جاسکتا ہے کہ فہد مصطفیٰ اپنی نئی فلم قائد اعظم زندہ باد کا ٹریلر جلد جاری ہونے کی خوشی منارہے ہے۔
اداکار فہد مصطفیٰ کے مداحوں کے علاوہ ساتھی اداکاروں کی جانب سے بھی فہد مصطفیٰ کی ڈانس وڈیو کو کافی پسند کیا جارہا ہے ۔وڈیو کو اب تک تقریباً 2 لاکھ مرتبہ دیکھاجاچکا ہے۔اداکارہ آمنہ الیاس، اداکار اعجاز اسلم،فیضان شیخ اور اداکارہ سارہ لورین نے بھی وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اموجیز کے ذریعے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔