حدیقہ کیانی دوبارہ نعمان اعجاز کی اہلیہ بنیں گی؟

حدیقہ کیانی نے نعمان اعجاز کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناکر مداحوں کا تجسس بڑھا دیا،آپ سب کو ایک بہت ہی خاص بات سے آگاہ کرنے کا انتظار نہیں کرسکتی، اداکارہ

اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی کیا  ڈرامہ سیریل دوبارہ کے بعد دوبارہ اداکار نعمان اعجاز کی اہلیہ بنیں گی؟

حدیقہ کیانی نے نعمان اعجاز کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں جس کے بعد ان کے مداحوں کا تجسس بڑھ گیا ہے اور لوگ طرح طرح کے اندازے لگارہے ہیں۔تاہم مداحوں کی جانب سے حدیقہ کیانی اور نعمان اعجاز کی جوڑی کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فہد مصطفیٰ نئی فلم کا ٹریلر جلد جاری ہونے کی خوشی میں بےقابو

مریم نفیس نے آزادی مارچ کے شرکا سے پانی لانے کی اپیل کیوں کردی؟

اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی اور اداکار نعمان اعجاز کی تصاویر انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے  نیلی ساڑھی اور نعمان اعجاز نے سوٹ پہن رکھا ہے۔ اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں  اپنے یادگار گانےکے بول ”دل نے تیرا نام لیا “ لکھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

اداکارہ نے مزید لکھا کہ آپ سب کوایک بہت ہی خاص بات سے آگاہ کرنے کا انتظار نہیں کرسکتی۔ادکارہ نے کیپشن کے آخر میں ہیش ٹیگ کے ساتھ”یاد  “ بھی لکھا۔

اداکارہ  حدیقہ کیانی کے کیپشن کو پڑھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ  شاید وہ اور نعمان اعجاز نئےڈرامہ سیریل”یاد “ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے جارہے ہیں  جبکہ ممکنہ طور پر ڈرامے کا آفیشل ساؤنڈ ٹریک (او ایس ٹی) حدیقہ کیانی کا مشہور زمانہ گیت”دل نے تیرا نام لیا، دل کو تیری یاد آئی “ ہوگا۔

متعلقہ تحاریر