شنیرا کا گیس شیل پکڑنے والے نوجوان کی قومی ٹیم میں شمولیت کا مشورہ

تحریک انصاف کے کارکن نے گزشتہ روز لاہور کے بتی چوک میں پولیس کی جانب سے فائر کیا گیا آنسو گیس کا شیل پکڑ کر واپس پھینک دیاتھا، وڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے  تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ میں آنسوگیس کا شیل  کیچ کرنے والے نوجوان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کا مشورہ دیدیا۔

گزشتہ روز لاہور میں تحریک انصاف کے احتجاج میں شریک نوجوان نے بتی چوک میں شیلنگ کے دوران پولیس کی جانب سے فائر کیا جانے والا آنسو گیس کا شیل  زمین پر ٹپہ کھانےانتہائی مہارت سے ہاتھوں میں تھام کر واپس پھینک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ سے عمران خان کے خلاف حکومت کی توہین عدالت کی درخواست مسترد

ایچ آر سی پی کا پی ٹی آئی کے مارچ پر ریاستی ظلم و جبر پر اظہار تشویش

اس واقعے کی وڈیو  سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے نوجوان کی صلاحیت کی دل کھول کر تعریف کی جارہی ہے۔سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ بھی پیچھے نہیں رہیں ۔

شنیرااکرم نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر نوجوان کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ پکڑو اسے ،کیا کیچ ہے،کوئی اس نوجوان کو ڈھونڈو اور قومی ٹیم میں شامل کروادو۔

متعلقہ تحاریر