ٹرانس جینڈر اداکارہ علینہ خان کی کانز کے ریڈ کارپٹ پر انٹری

ریڈ کارپٹ انٹری کیلیے علینہ خان نے میرون رنگ کی ساڑھی کا انتخاب کیا، پاکستانی فلم نے کامیابی کے جھنڈ گاڑھ دیے

فرانس میں  جاری کانز فلمی میلہ 2022 یوں تو کئی اعتبار سے یاد گاررہا ہے تاہم پاکستانی فلم جوائے لینڈ نے میلے کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیے۔فلم کی کاسٹ میں شامل ٹرانس جینڈر اداکارہ علینہ خان کی ریڈ کارپٹ پر انٹری بھی میڈیا میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

پاکستانی فلم جوائے لینڈ کا رواں ہفتے کانز میلے میں ورلڈ پریمیئر ہوا جسے شرکا نے بے حد پسند کیا اور  فلم کی پوری ٹیم کیلیے 10 منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی فلم” جوائے لینڈ“ کی کینز فلمی میلے میں زبردست پذیرائی

کانز میں” جوائے لینڈ “کی کاسٹ نے کس ڈیزائنر کے تیار کردہ ملبوسات پہنے؟

فلم کی اسکریننگ سے قبل پوری کاسٹ اور ڈائریکٹر پروڈیوسر تقریب میں شرکت کیلیے پہنچے اور ریڈ کارپٹ پر شاندار انٹری دی۔لیکن اس موقع پر  ایک اور خاص بات تھی اور وہ یہ کہ فلم کی کاسٹ میں خواتین اور مرد اداکاروں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی پہلی خواجہ سرا اداکارعلینہ خان نے بھی ریڈ کارپٹ  پر انٹری دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lollywoodology (@lollywoodologyy)

علینہ خان نے کانز میلے میں اپنے ڈیبیو کے لیے بہت سے انداز اپنائے۔ پہلے انہو ں نے پھولوں والے پیلے رنگ کے لہنگے کیساتھ لمبے بازوؤں والا  گلابی شیئر ٹاپ پہنا ۔ریڈ کارپٹ انٹری کیلیے علینہ خان نے میرون رنگ کی ساڑھی کا انتخاب کیا۔

فلم جوائے لینڈ جنسیت اور خواجہ سراؤں سے متعلق پاکستانی ثقافت کے موضوع پر بنائی گئی ہے، فلم کی کاسٹ میں علی جونیجو،راستی فاروق،ثروت گیلانی،سہیل سمیر،سلمان پیرزادہ اور ثانیہ سعید شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر