نادیہ حسین نے عفت عمر کے منہ پر ن لیگ کو کھری کھری سنادی
مریم نواز اور ان کی جماعت کے دیگر لوگ بھی بہت بدتمیزی کرتے ہیں اور جھوٹ بھی بہت بولتے ہیں جو کہ بہت غلط ہے، نادیہ حسین

اداکارہ نادیہ حسین نے ٹاک شومیں اداکارہ عفت عمر کو کھری کھری سنادی۔نادیہ حسین نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کی پارٹی کے رہنماؤں کو بھی نشانے پر رکھ لیا۔
اداکارہ نادیہ حسین ، عفت عمراور ماریہ واسطی نے رواں ماہ 4 مئی کو جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات منیب فاروق کے ساتھ (عید اسپیشل) میں شرکت کی تھی۔پروگرام میں اداکارؤں سے ان کے سیاسی نظریات پر کھل کر بات کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
فنکاروں اور کھلاڑیوں کی پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کی مذمت
اداکارہ سونیا حسین گزشتہ دنوں کس مشکل سے دوچار رہیں؟
اسی پروگرام کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ نادیہ حسین کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔نادیہ حسین کی تنقید سن کر اداکارہ عفت عمر کے ماتھے پر بل پڑگئے۔ جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔
Ye hoti hy moun pr izaat k saat bezati💯🔥
Welldone@NADIAHUSSAIN_NH pic.twitter.com/mIEOoj44vf— Simi Shaikh (@SimiShaikh7) May 26, 2022
اداکارہ نادیہ حسین نے کہا کہ مریم نواز اور ان کی جماعت کے دیگر لوگ بھی بہت بدتمیزی کرتے ہیں اور جھوٹ بھی بہت بولتے ہیں جو کہ بہت غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اگلے 3 ماہ میں الیکشن کرادیے جائیں تو عمران خان یقینی طور پر جیت جائیں گے۔
اداکارہ نادیہ حسین نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ ان کا بہت زیادہ اٹھنا بیٹھنا ہے اور نوجوانوں کی اکثریت عمران خان کو پسند کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی آزادی کی جو لہر چل رہی ہے اس میں نوجوانوں کو عمران خان چاہیے