واسع چوہدری نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو لاہور کی شیرنی قرار دیدیا
آپ کا تعلق چاہے کسی بھی جماعت سے ہے لیکن 2 روز قبل آپ نے جس ثابت قدمی،بہادری اور وفاداری کا مظاہرہ کیا ہے وہ دیوانہ وار تھا، واسع چوہدری

دنیا نیوز کے پروگرام مذاق رات کے میزبان اوراداکار واسع چوہدری نے تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو لاہور کی شیرنی کا لقب دیدیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے گزشتہ روز واسع چوہدری کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
نادیہ حسین نے عفت عمر کے منہ پر ن لیگ کو کھری کھری سنادی
فنکاروں اور کھلاڑیوں کی پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کی مذمت
واسع چوہدری نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے پروگرام مذاق رات کے سیٹ پر ڈاکٹر یاسمین راشد کے قدموں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
The Lioness of Lahore, No matter which party you are from but two days back the kind of determination,resolve,courage & commitment she showed was insane & today she took our little quips with equal Grace,laughter and smiles. Thank You madam 😊. pic.twitter.com/58zmMS23hh
— vasay chaudhry (@vasaych) May 27, 2022
واسع چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو لاہور کی شیرنی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کا تعلق چاہے کسی بھی جماعت سے ہے لیکن 2 روز قبل آپ نے جس ثابت قدمی،بہادری اور وفاداری کا مظاہرہ کیا ہے وہ دیوانہ وار تھا۔
واسع چوہدری نے مزید لکھا کہ آج انہوں نے ہمارے چھوٹے چھوٹے قہقہوں کو مساوی حسن، ہنسی اور مسکراہٹ کے ساتھ قبول کیا جس پر ان کا شکریہ۔









