سندھ کا سب سے بڑا ادبی میلہ”لاہوتی“ اختتام کو پہنچ گیا

میلے میں شاعروں اور ادیبوں نے سندھ کی ثقافت پر اپنی شاعری پیش کی اور  خیالات کا اظہار کیا، لوک فنکاروں نے مختلف اقسام کی موسیقی، رقص اور فنون کا مظاہرہ کیا

سندھ کی ثقافت کے سب رنگوں کی  ترجمانی کرنے والا سندھ کا سب سے بڑا 2روزہ ادبی میلہ” لاہوتی“ اختتام کو پہنچ گیا۔

کراچی  بندرگاہ پر واقع پورٹ گرینڈہوٹل میں محکمہ ثقافت کے تعاون منعقدہ 2روزہ لاہوتی میلے  کا افتتاح وزیرثقات سندھ  سردار شاہ نے کیا۔

یہ بھی پڑھیے

میلے میں شاعروں اور ادیبوں نے سندھ کی ثقافت کے حوالے سے اپنی شاعری پیش کی اور  خیالات کا اظہار کیا۔ لوک فنکاروں نے مختلف اقسام کی موسیقی، رقص اور فنون کا مظاہرہ کیا۔

میلے کے اختتامی روزمحفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس میں لوک فنکاروں نے سندھ کے صوفیانہ کلام پیش کیے۔لوک موسیقی کی دھنوں  نے میلے کے شرکا کو  دھمال ڈالنے پر مجبور کردیا۔آخری روز معروف بینڈ اسکیچز نے بھی اپنی پرفارمنس پیش کی۔

میلے میں  دریائے سندھ پرمذاکرے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں  مقامی لوگوں، انواع اور  خاص طور پر دریائے سندھ کی ملکہ بلائنڈ ڈولفن کی حفاظت کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

لاہوتی میلے میں کراچی کے شہریوں اور طلبہ و طالبات کے علاوہ سندھ بھر سے آئے ادیبوں ،شاعروں اور سندھ ثقافت سے محبت کرنے والے افراد نے شرکت کی  اور میلے کے انعقاد کیلیے محکمہ ثقافت اور لاہوتی میلے کے روح رواں سیف سمیجوکی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ تحاریر