اداکار عدنان صدیقی نے زندگی میں بزرگوں کی اہمیت بتادی
عدنان صدیقی نے اپنے چچا اور انکے پیروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے طویل جذباتی کیپشن لکھا، ان کے جانے کے بعد آپ ان کے لیے ترستے ہیں، عدنان صدیقی

اداکار عدنان صدیقی نے اپنے مداحوں سے اپنے چچا کا تعارف کراتے ہوئے زندگی میں بزرگوں کی اہمیت بتادی۔
عدنان صدیقی نے اپنے چچا اور انکے پیروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے طویل جذباتی کیپشن لکھا۔اداکارنے اپنی تحریر کی ابتدا کرتے ہوئے لکھا کہ اور ان کے جانے کے بعد، آپ ان کے لیے ترستے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عمران اشرف ”ایک ہے نگار“ کوبہترین ایشیائی فلم کا ایوارڈ ملنے پر خوش
شوبز انڈسٹری کا عامر لیاقت کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار
انہوں نے لکھا کہ 6ماہ قبل میری چچی کے انتقال کے بعد میرے چچا جان (عبدالغفار صاحب) سے ملنے کے بعد، زندگی کی نزاکت اور کمزوری مزید واضح دکھائی دی، اس کی ناپائیداری کی تلخ حقیقت ایک وحشیانہ طاقت سے ٹکرا رہی تھی۔
انہوں نے لکھا کہ جب میں نے اپنے والد کو کھویا تو میں جانتا تھا کہ یہ ایک خلا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑا ہوتا جائے گا تاہم میں نے اکثر اس حقیقت سے تسلی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے کہ میرے چاچا، جو میرے رضاعی والد ہیں، اب بھی یہاں موجود ہیں، میری حفاظت کر رہے ہیں اورمیں ان کی نگرانی میں ہوں ۔
View this post on Instagram
اداکار عدنان صدیقی نے لکھا کہ اس بار جب میں ان سے ملا تو مجھے احساس ہوا کہ عمر اب ان کا بھی تعاقب کررہی ہے ، وہ کمزور ہو گئے ہیں لیکن ان کی حس مزاح اب بھی برقرار ہے اور ان کی توانائی اب بھی پراثر ہے۔
عدنان صدیقی نے تصویر کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ چچا کے پاؤں تھامنے کا مقصد انہیں سہارا دینا ہے کیونکہ وہ اپنے پیر زیادہ دیر تک زمین پر نہیں رکھ سکتے اور اسی لمحے، ان کے ذریعے میری اپنے والد سے ملاقات ہوگئی۔ ابا کے روپ میں چچا سے ملتے ہوئے ملی جلی خوشی محسوس ہوئی،میرے ابا بلکل ان جیسے تھے اور اب یہ خاندان کے سب سے عمررسیدہ رکن ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ چچا مجھ سے مخاطب ہوئے کہ عدنان کسی بزرگ کی نظروں میں رہنا اچھا ہے، سب سے بڑے ہونے کا اعزاز بہت بے چین رکھتا ہے، ہمیں ہمیشہ ایک تکیہ، ایک کندھا چاہیے ہوتا ہے لیکن جب آپ سب سے بڑے ہوجاتے ہیں تو کس کی طرف دیکھ سکتے ہیں؟
عدنان صدیقی نے کہا کہ ان کی باتوں کی گہرائی نے بہن بھائیوں میں سب سے بڑاہونے کے ناطے میری ذمے داری کے احساس کو بڑھادیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ میں طویل عرصے اس سوال کے جواب کی تلاش میں رہوں گا۔









