ایک ہے نگار کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملنے پر ماہرہ خان کا اظہار تشکر
ماہرہ خان کو ایک ہے نگار میں کام کرنے پر سیپٹیمیئس ایوارڈز میں بہترین ایشیائی اداکارہ کی کیٹیگری کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا

ماہرہ خان نے پاکستان کی پہلی خاتون تھری اسٹار جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی اور کیریئر پر بننے والی اپنی ٹیلی فلم ایک ہے نگار کو بہترین ایشائی فلم کاسیپٹیمئس ایوارڈزملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فلم کی پوری کاسٹ اور ٹیم سے اظہار تشکر کیا ہے۔
ماہرہ خان کو ایک ہے نگار میں کام کرنے پر سیپٹیمیئس ایوارڈز میں بہترین ایشیائی اداکارہ کی کیٹیگری کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
بلال اشرف ”ایک ہے نگار“ کوبہترین ایشیائی فلم کا ایوارڈ ملنے پر خوش
کفن میلا ہونے سے پہلے ہی عامر لیاقت کی وراثت کا تنازع کھڑا ہوگیا
انہوں نے اپنی طویل انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ یہ کافی عرصے سے زیرالتوا ہے ، بہت سارے لوگ ہیں جن کا مجھے شکریہ ادا کرنے کی ضرورت ہے اور میں ان کی شکر گزار ہوں،محبت بھری اس محنت کیلیے جس سے ہم نے ایک ہے نگار بنائی۔
View this post on Instagram
ماہرہ خان نے فلم کی شریک پروڈیوسر نینا، مومنہ درید،عدنان سرور،عمر دراز، آئی ایس پی آر اور اے آر وائی سمیت فلم کی پوری ٹیم کا فرداً فرداًشکریہ ادا کیا۔
اداکارہ ماہرہ خان نے فلم میں اپنے مدمقابل مرکزی کردار ادا کرنےو الے اداکار بلال اشرف کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے لکھا کہ بلال! میرے جوہر ، مجھ پر اعتماد کرنے کا شکریہ۔
ماہرہ خان نے آخر میں سیپٹیمیئس ایوارڈز کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے لکھا کہ یہ ایوارڈ فلم کی پوری ٹیم کیلیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔یاد رہے کہ سیپٹیمیئس ایوارڈز 6اور 7 جون 2022 کو ایمسٹر ڈیم ہالینڈ میں منعقد ہوئے تھے۔