رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم براہمسترا ٹریلر جاری ہوتے ہی متنازع بن گئی

ایک منظر میں رنبیر کپور جوتوں سمیت مندر میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے، ایک کمیونٹی کا الزام:رنبیر مندر میں نہیں درگاہ پوجا کے پنڈال میں داخل ہوتا ہے

آیان مکھر جی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم  رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم  براہمسترا کا ٹریلر جاری ہوتے ہی فلم تنازعات کی زد میں آگئی۔

ایک مخصوص کمیونٹی کے افراد نے ایک منظر پر اعتراض اٹھادیا ہے جس میں رنبیر کپور کو جوتے پہن کر مندر میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آپ کا درد ہمارا درد ہے،وشال دادلانی کا بھارتی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی

اریجیت سنگھ کی جانب سے کنسرٹ کے دوران پاکستانی پرچم کی تعظیم

فلم ڈائریکٹرآیان مکھرجی نے  حال ہی میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اس منظر پر روشنی ڈالی ہے۔

آیان مکھرجی نے اس مسئلے پرگفتگو کی ہے  کیونکہ ٹریلر میں ایک منظر کی وجہ سے کمیونٹی کے کچھ لوگ ناراض  ہیں۔ اس منظر میں رنبیر کے کردار کو جوتے پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے جب وہ گھنٹی بجاتا ہے۔

آیان مکھرجی نے کہا کہ فلم کے خالق اور ایک عقیدت مند ہونے کے ناطے وہ عاجزی کے ساتھ یہاں جو کچھ ہوا اس پر بات کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں رنبیر کسی مندر میں نہیں بلکہ درگا پوجا  کے پنڈال میں داخل ہو رہے ہیں۔

ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ان کا اپنا خاندان گزشتہ 75 سال سے اسی طرح کی درگاہ  پوجا کی تقریب کا اہتمام کر رہا ہے، اس لیے وہ بچپن سے ہی ایک کا حصہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے تجربے میں جوتے صرف اس سٹیج پر اتارے جاتے تھے جہاں دیوی ہوتی ہے اور جب وہ پنڈال میں داخل ہوتے ہیں تو نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ذاتی طور پر ان کے لیے بہت اہم تھا کہ وہ کسی ایسے شخص تک پہنچیں جو اس تصویر سے ناراض ہے۔ آیان نے کہا کہ سب سے بڑھ کر برہمسترا ایک فلمی تجربہ ہے جو ہندوستانی ثقافت، روایات اور تاریخ کا احترام کرتا ہے اور اسے مناتا ہے۔

متعلقہ تحاریر