کرن جوہر نے آریان خان کو فلم کیلیے سائن کرلیا
ایکشن اور مصالے سے بھرپور فلم کرن جوہر خود ڈائریکٹ کریں گے، فلم کی شوٹنگ رواں برس اکتوبر میں شروع ہوجائے گی، فلمی ناقد عمیر سندھو کا دعویٰ

بالی ووڈ کے معروف نقاد عمیر سندھو نے دعویٰ کیا ہے کہ کرن جوہر نے اپنی نئی فلم کیلیے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو سائن کرلیا ہے۔
فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس اکتوبر میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان منشیات کیس میں کلیئر قرار
کروز شپ منشیات کیس، آریان خان ضمانت پر آرتھر جیل سے رہا
عمیر سندھو نے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ کنگ خان شاہ شارخ خان کے بیٹے آریان خان نے کرن جوہر کی فلم سائن کرلی ہے۔انہو ں نے مزید بتایا کہ یہ ایکشن مصالے سے بھرپور فلم ہوگی جسے کرن جوہر خود ڈائریکٹ کریں گے۔فلم کی شوٹنگ رواں برس اکتوبر میں شروع ہوجائے گی۔
BREAKING NEWS: King Khan #ShahRukhKhan’s son #AryanKhan signed #KaranJohar’s film ! It’s full on Action Masala film ! It will direct by Karan himself. Shoot will start in October 🔥♥️
— Umair Sandhu (@UmairSandu) June 20, 2022
یاد رہے کہ 24سالہ آریان کو گزشتہ برس اکتوبر ممبئی میں ایک پارٹی کےدوران منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد جیل میں 3 ہفتے گزارنے کے بعد ان کی ضمانت پر رہائی ممکن ہوئی تھی۔
گزشتہ ماہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے آریان کو تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آریان خان کے پاس سے کسی قسم کی منشیات نہیں ملی۔









