اکشے کمار کی فلم رکھشا بندھن کس پاکستانی فلم کا چربہ نکلی؟
سینئر صحافی مہوش اعجاز نے بھارتی ایکشن اسٹار کی نئی فلم کو پاکستانی فلم لوڈ ویڈنگ کا چربہ قرار دیدیا

کیا اکشے کمار کی نئی آنے والی فلم رکھشا بندھن پاکستانی فلم کا چربہ ہے؟ سینئر صحافی مہوش اعجاز نے بھارتی ایکشن اسٹار کی نئی فلم کوپاکستانی فلم لوڈ ویڈنگ کا چربہ قرار دیدیا۔
خاتون صحافی نے بالی ووڈ پر پاکستان کی مزید فلموں کی کہانی چوری کرنے کا الزام بھی عائد کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
مہوش اعجاز پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی خامیوں پر پھٹ پڑیں
عورت مارچ کےمقابلے میں صحافی مہوش اعجاز کاقابل فہم چارٹر آف ڈیمانڈ
مہوش اعجاز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ اکشے کمار کی آنے والی فلم نبیل قریشی کی فلم لوڈ ویڈنگ سے بہت زیادہ متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔ کیونکہ یہ پہلا موقع نہیں جب انہوں نے نبیل کے کام کو نقل کیا ہو۔
Akshay Kumar’s upcoming film seems to have ‘borrowed’ heavily from @nabeelqureshi’s #LoadWedding.
Imitation is flattery? Because this isn’t the first time they’ve copied Nabeel’s work. pic.twitter.com/nwNCgHvjX0
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) June 21, 2022
مہوش اعجاز نے مزید لکھا کہ اس سے قبل نبیل قریشی کی مشہور فلم ایکٹر ان لا کا مشہور الیکٹرک سٹی کیس شاہد کپور کی فلم بتی گل میٹر چالو میں ہو بہو نقل کیا گیاتھا۔فلم میں فہد مصطفیٰ نے شاندار کردار اداکیا تھا۔
This is for all the folks who consistently blame Pakistani filmmakers for being ‘inspired’ by Bollywood or copying Bollywood but clearly there’s some love that Bollywood also has for our storytellers that we don’t give our guys the credit for eh 🙂
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) June 21, 2022
یہ ان تمام لوگوں کے لیے ہے جو پاکستانی فلم سازوں پر بالی ووڈ سے متاثر ہونے یا بالی ووڈ کی نقل کرنے کا الزام لگاتے رہتے ہیں لیکن واضح طور پر بالی ووڈ کو ہمارے کہانی کاروں سے بھی کچھ ایسی محبت ہے لیکن ہم اپنے لڑکوں کو اس کا کریڈٹ نہیں دیتے۔
اس سے قبل مہوش اعجاز پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی خامیوں پر پھٹ پڑی تھیں اور کئی پاکستانی فنکاروں،ہدایت کاروں اور فلم سازوں کو نام لیکر تنقید کا نشانہ بناچکی ہے۔
نبیل قریشی کی فلم لوڈ ویڈنگ میں اداکار فہد مصطفیٰ اپنی محبت مہوش حیات سے شادی کرنا چاہتے ہیں تاہم ان کی اکلوتی بہن کی شادی اور جہیز ان کی شادی میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔
فلم رکھشا بندھن میں اکشے کمار کو بھی اسی ٹریجڈی کا سامنا ہے لیکن فرق یہ ہے کہ فہد مصطفیٰ کو ایک بہن کی شادی کرنا تھی اور اکشے کمار کو اپنی شادی سے پہلے چار کنواری بہنوں کے ہاتھ پیلے کرنے ہیں۔
واضح رہے کہ اکشے کمار کی فلم رکھشا بندھن رواں سال 11 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کا ٹریلر جاری کیا جاچکا ہے۔









