اداکارہ آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر ٹیگنگ کے بھی پیسے لیتی ہیں؟

اداکارہ آمنہ الیاس  نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ڈرامے کے سیٹ پر ہدایت کار عابس رضا سے پیسے لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے

کیا اداکارہ آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر ٹیگنگ کیلیے بھی پیسے وصول کرتی ہیں؟

اداکارہ آمنہ الیاس  نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک  وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ڈرامے کے سیٹ پر ہدایت کار عابس رضا سے پیسے لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

منال خان کو دونمبری مہنگی پڑگئی،ٹوئٹر پر ٹرولنگ کاسامنا

فرحان سعید نے میرے ہمسفر کے ذریعے خواتین پرستاروں کے دل جیت لیے

اداکارہ چائےپینے میں مصروف ہدایت کار سے آکر کہتی ہیں ٹینگنگ کے پیسے دیدیں۔ جس پر عابس رضا انہیں اپنے پرس سے پانچ سو روپے نکال کردیتے ہیں۔اس کے بعد کہتے ہیں کہ یہ ٹیگنگ کے بھی پیسے لیتی ہیں۔

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

دراصل یہ وڈیو تو ایک مذاق ہے  جو اداکارہ آمنہ الیاس نے عابس رضا کی تعریف کیلیے پوسٹ کی ہے۔اداکارہ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ جب آپ کاہدایت کار اچھا ہو تو وہ  ہر چیز کا خیال رکھتا ہے۔ وہ ذہین، ہمدرد اور انتہائی  خوش مزاج انسان ہیں ۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ عابس رضا کے ساتھ بگ بینگ پروڈکشن کی ڈرامہ سیریل بندش2 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اے آر وائی پر نشر کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر