ٹک ٹاکرز فلم قائد اعظم زندہ باد کے کس ڈائیلاگ کے جنون میں مبتلا؟

فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی نئی فلم کے ٹریلر میں شامل ایک ڈائیلاگ پر ٹک ٹاکرز نے درجنوں وڈیوز بناڈالیں

اداکار فہدمصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم  قائد اعظم زندہ باد کی ریلیز سے قبل ہی ٹک ٹاکرز اس کے ایک ڈائیلاگ کے جنون میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔

فلم کے ٹریلر میں شامل اس ڈائیلاگ  پر ٹک ٹاکرز نے اپنی درجنوں وڈیوز بناڈالیں۔فلم والا پکچرز نے اس ڈائیلاگ پر بنائی گئی ٹک ٹاک وڈیوز کو یکجا کرکے اپنے ٹوئٹر  ہینڈل پر شیئر کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

قائداعظم زندہ باد کا ٹریلر اور لندن نہیں جاؤں گا کا پوسٹر جاری
قائداعظم زندہ باد کی فلم بندی کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل

 

فلم قائداعظم زندہ باد عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے جارہی ہے تاہم گزشتہ ہفتے جاری کیے گئے اس کے ٹریلر میں شامل اداکار فہد مصطفیٰ کا ایک ڈائیلاگ ٹک ٹاکرز میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔

اس ڈائیلاگ میں فہد مصطفیٰ کہتے ہیں”جانتے ہونوٹوں پرقائداعظم کی تصویر کیوں ہے؟تاکہ وہ ہم پر نظر رکھ سکیں اور جب بھی ہم کوئی غلط کام کریں تو وہ ہمیں دیکھ رہے ہوں“۔

یاد رہے کہ فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم قائد اعظم زندہ باد کا ٹریلر 9 جون کو جاری کیا گیا تھا جسے اب تک یوٹیوب پر 9 لاکھ 81 ہزار مرتبہ دیکھاجاچکا ہے۔

متعلقہ تحاریر