ٹرولز نے عرفی جاوید کو میا خلیفہ کی بہن قرار دے دیا

سوشل میڈیا اسٹار نے حال ہی میں ممبئی میں ایک چست اور مختصر لباس میں فوٹو شوٹ کروایا جس پر وہ ٹرولز کے نشانے پر آگئیں

اپنے غیر روایتی انداز کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بننے والی بھارتی سوشل میڈیا اسٹار عرفی جاوید ایک بار پھر ٹرولز کےنشانے پر آگئیں ۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سوشل میڈیا اسٹار نے حال ہی میں ممبئی میں ایک چست اور مختصر لباس میں فوٹو شوٹ کروایا اور چند منٹ بعدانہیں فوٹو گرافر کے ساتھ وڑا پاؤ(بن کباب) کھاتے ہوئے دیکھا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

منال خان کو دونمبری مہنگی پڑگئی،ٹوئٹر پر ٹرولنگ کاسامنا

اداکارہ آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر ٹیگنگ کے بھی پیسے لیتی ہیں؟

 جلد ہی عرفی جاوید کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں اور کچھ ہی دیر میں وائرل ہو گئیں۔ بہت سےناقدین نے اس کے انداز کی تعریف کی تاہم، کچھ ایسے بھی تھے جو ان کے بے باک اندازسے متاثر نہیں ہوئے اور انہوں نے کچھ سخت  تبصروں سے نوازا۔ جب کہ ایک نے لکھا کہ” میا خلیفہ کی بہن ہے عرفی خلیفہ“، ”بے شرم لڑکی“، اور”یہ اور مشہور شخصیت“ کیا مذاق ہے۔

متعلقہ تحاریر