عروہ حسین اداکاری کے ساتھ ساتھ سُروں کی بھی پکی نکلیں

اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں نازیہ  حسین کا مشہور زمانہ گیت ٹالی دے تھلے گاکر مداحوں کو حیران کردیا،ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سوالوں کے جوابات بھی دیے

اداکارہ عروہ حسین اداکاری کے ساتھ ساتھ سروں کی بھی پکی نکلیں، اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں نازیہ  حسین کا مشہور زمانہ گیت ٹالی دے تھلے گاکر مداحوں کو حیران کردیا۔

اداکارہ نے انٹرویو میں  اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ٹچ بٹن سمیت ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے بہت سے سوالات کے جوابات بھی دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مہوش حیات نے مس مارول کے ذریعے ہالی ووڈ میں قدم رکھ دیا

منال خان کو دونمبری مہنگی پڑگئی،ٹوئٹر پر ٹرولنگ کاسامنا

عروہ حسین نے کہا کہ ان کا  پروجیکٹ ٹچ بٹن ان کے دل سے کافی قریب ہے اور میں دنیا کو اس کے حوالے سے آگاہ کرنے کیلیے کافی پرجوش ہوں اورمجھے اس سے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ بطور خاتون مشکلات کا سامنا تو کرنا پڑتا ہے، مجھ پتہ ہے کہ بہت سے لوگوں کو یہ بات اچھی نہیں لگے گی اور بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ ہم وہی لوگ ہیں  جو ویمن امپاورمنٹ کی بات کرتے ہیں لیکن  کچھ بھی کہہ لیں جس معاشرے میں ہم رہ رہے ہیں اس میں خواتین کیلیے مشکلات زیادہ ہیں اور یہ ایک حقیقت ہے ۔ اور ہم سب کو اس بات کو ہضم کرنے کی ضرور ت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ صرف اسی بارے میں بات ہوتی رہتی ہے لیکن اس بارے میں بات کریں گے تو ہی کوئی حل نکلے گا۔اس سوال پر کہ اپنی پہلی پروڈکشن میں انہوں نے خود کام کیوں نہیں کیا؟ عروہ حسین نے کہا کہ یہ میری پہلی پروڈکشن تھی اس لیے میں نے اس میں اداکاری نہیں کی کیوں کہ اس میں سیکھنے کیلیے بہت کچھ تھااور یہ کام میری  سو فیصد توجہ اوروقت کا متقاضی تھا۔ میں اس کام کو پوری دلجمعی سے کرنا چاہتی تھی اور دوکشتیوں میں سوار نہیں ہونا چاہتی تھی۔

اداکارہ نے اپنی اور اپنی بہن ماروا حسین کی فیشن برانڈ یوایکس ایم کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ہمیں ایسے کپڑے بنانے تھے جو ہمیں پہننے میں اچھے لگتے ہیں۔
انہوں نے کہا جب ہم کوئی کپڑے پہنتے تھے تو ہمارے پرستار جاننا چاہتے تھے کہ ہم نے کس کے ڈیزائن کیے ہوئے کپڑے پہنے ہیں ، تو جب  ہم نے دیکھا کہ لوگ ہم سے اس طرح متاثر ہورہے ہیں تو کیوں نہ  اپنی برانڈ تیار کی جائے اور پھر ہم نے اپنی برانڈ لانچ کی اور بہت شاندار رسپانس آیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by URWA HOCANE (@urwatistic)

عروہ حسین نے مزید کہا کہ ان کا جنون  ہے کہ کوئی بھی کام کریں تو اسے ٹھیک سے کریں اور پوری طرح سیکھ لیں اور جو بھی کچھ سیکھیں اس سے دوسروں کو فائدہ پہنچائیں۔

اداکارہ نےا پنے پرستاروں کو مشورہ دیا کہ انہیں اپنے آپ پر بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے،اپنے قدر خود کریں،اپنے مقاصد ،خوابوں اور اپنے عزائم پر بھروسہ کریں، آپ کو کسی اور کے بھروسے کی نہیں اپنا اعتماد  جیتنے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ خود  پرسکون رکھنے کیلیے تنہائی  وقت گزارنے اور کبھی  کبھار موسیقی سننے کو ترجیح دیتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں اپنا والٹ، موبائل اور اعتماد لیے بغیر گھر سے نہیں نکلتی۔ اداکارہ نے بتایا کہ سیر و تفریح کیلیے ان کی پہلی ترجیح شمالی پاکستان ہوتی ہے۔

عروہ حسین نے بتایا کہ انہیں ناشتہ بنانا پسندہے اور آملیٹ اچھا بنالیتی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ گلوکارہ نازیہ حسن کاٹالی دے تھلے ان کا پسندیدہ ترین گیت ہے اور جب کوئی انہیں گانا سنانے کا کہے تو وہ یہی گیت سناتی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ آج کل کوک اسٹوڈیو سیزن 14کے گانے پسوڑی اورعابدہ پروین اور نصیبو لال کے گانے جھوم کو بھی بار بار سننا پسند کرتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر