عمران خان نے موسیقار سلمان احمد کو اہم ذمے داری سونپ دی
عمران خان نے سلمان احمد کو اپنا فوکل پرسن برائے ثقافت مقرر کردیا، نوٹیفیکیشن جاری

سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے معروف گٹارسٹ اور موسیقار سلمان احمد کو اہم ذمے داری سونپ دی۔
عمران خان نے سلمان احمد کو اپنا فوکل پرسن برائے ثقافت مقرر کردیا۔تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے سلمان احمد کی تقرری کا اعلامیہ بھی جاری کردیا ۔
یہ بھی پڑھیے
گلوکار شہزاد رائے کراچی کی ناقابل رہائش شہروں میں شمولیت پر افسردہ
گلوکار علی ظفر کا سیاسی لیڈرشپ کو مالی قربانی کا مشورہ
گلوکار و موسیقار سلمان احمد نے بطور فوکل پرسن تقرری کا اعلامیہ اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے یہ اہم ذمے داری سونپنے پر بہت حوصلہ ملا۔
Deeply Inspired & motivated on receiving this important responsibility from PM @ImranKhanPTI . Honoured & grateful also to @Asad_Umar @fawadchaudhry @SMQureshiPTI @ShireenMazari1 for their support. pic.twitter.com/UajhZFFsFN
— salman ahmad (@sufisal) June 28, 2022
سلمان احمد نے اپنی حمایت پر اسد عمر، فواد چوہدری ،شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری کا بھی شکریہ اداکیا۔واضح رہے کہ سلمان احمد تحریک انصاف اور عمران خان کے پرزور حامی اور مداح ہیں۔ سلمان احمد 2014 کے دھرنے سمیت تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔