مانی کی فلم لفنگے کا ٹریلر لانچ،حرا خوشی سے نہال
کامیڈی ہارر فلم لفنگے عید الاضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی

اداکار و ہدایت کار مانی کی فلم لفنگے کا ٹریلر لانچ ہوگیا۔ فلم کے ٹریلر کی تقریب رونمائی اتوار کو کراچی میں منعقد ہوئی جس میں اداکارہ حرامانی نے بھی شرکت کی ۔
شوہر کی فلم کے ٹریلر کی لانچنگ کے موقع پر حرامانی کی خوشی دیدنی تھی۔اداکارہ نے تقریب میں لی گئی تصاویر انسٹاگرام پیج پر بھی شیئر کیں۔
یہ بھی پڑھیے
شہریار منور کو آمنہ الیاس کی ادائیں پسند آگئیں
سرفراز احمد فلم لندن نہیں جاؤں گا کی کامیابی کیلیے پرامید
اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ مانی میں بہت خوش ہوں اور میں نے ہمیشہ کی طرح اپنے آپ کو خود اسٹائل کیا ہے ، اچھا ہے نا؟
View this post on Instagram
واضح رہے کہ مزاحیہ اور خوفناک مناظر سے بھرپور فلم لفنگےمیں اداکار سمیع خان ،اداکارہ نازش جہانگیر، اداکار مانی،سلیم معراج ،مبین گبول اور دیگر مرکزی کردار ادا کررہےہیں۔
ٹریلر میں دکھایا گیا ہےکہ اداکار سمیع خان، مانی،سلیم معراج اور مبین گبول ایک گھر کارخ کرتے ہیں جسے بچانے کیلیے نازش جہانگیر بھوت کا روپ دھار لیتی ہیں۔
View this post on Instagram
تقریب کی دیگر وڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں فلم کی کاسٹ کو گانے پر ڈانس کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔ہدایت کار عبدالخالق خان اور طارق حبیب رند کی پیشکش کامیڈی ہارر فلم لفنگے عید الاضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔









