سرفراز احمد فلم لندن نہیں جاؤں گا کی کامیابی کیلیے پرامید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی ہمایوں سعید کو مبارکباد،ہمایوں بھائی مبارک ہوآپ دوبارہ کامیاب ہوں گے

اداکار ،ہدایت کار اور فلمساز ہمایوں سعید ان دنوں عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی نئی فلم لندن نہیں جاؤں گا کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ہمایوں سعید کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

ہمایوں سعید نے منی پنجاب کہلائے جانےوالے لندن کے علاقے ساؤتھ ہال  میں چلائی گئی تشہیری مہم کی تصاویر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

فلم”لندن نہیں جاؤں گا“ کا اختتام لندن میں ہوا؟

 گپی گریوال اور دیویہ دتہ کا ”لندن نہیں جاؤں گا“ کیلیےنیک خواہشات کااظہار

پاکستان کو آخری چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمدنے ہمایوں سعید کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اس پر تبصرے میں لکھا کہ مبارک ہو ہمایوں بھائی آپ دوبارہ کامیاب ہوں گے۔

وڈیو میں فلم کی تشہیری مہم کے دوران ہمایوں سعید،مہوش حیات اور کبریٰ خان کو  لندن میں  جنوبی ایشیائی  باشندوں کےگڑھ سمجھے جانے والے ساؤتھ ہال میں لوگوں سے ملتے اور بگھی کی سواری کرتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔

متعلقہ تحاریر