مہرین جبار”ایک جھوٹی لوو اسٹوری“ کی پاکستانی ناظرین سے دوری پر اداس
افسوس کی بات ہے کہ اس ویب سیریز کو پاکستان میں قانونی طور پر نہیں دیکھا جاسکتا حالانکہ یہ یہاں بہت گہری جڑیں رکھتی ہے، ہدایت کارہ

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ ہدایت کارہ مہرین جبار اپنی پہلی ویب سیریز”ایک جھوٹی لوو اسٹوری “کی پاکستانی ناظرین کی پہنچ سے دور ہونے پر افسردہ ہوگئیں۔
فیملی کامیڈی ویب سیریز بھارتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم ذی فائیو گلوبل پر گزشتہ سال ریلیز کی گئی تھی تاہم پاکستان میں زی 5 پر پابندی کے باعث پاکستانی ناظرین یہ ویب سیریز دیکھنے سے محرو م ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
خواجہ سرا مہرب معیز اعوان کا اداکارہ منال خان پر طنز
یشمیٰ گل کو ایس یو وی میں بیٹھ کر بس سروس کی تشہیر مہنگی پڑگئی
مہرین جبار نے ویب سیریز کے 2مناظر انسٹاگرام پیج پرشیئر کیے۔پہلے منظر میں مرکزی کردار مدیحہ نقوی کو مایوں کی دلہن کے روپ میں دکھایا گیا ہےا ور ان کے گرد بیٹھی خواتین شادی کا روایتی گیت گارہی ہیں۔ دوسرے منظر میں مدیحہ عزیز کے والدین کو نوک جھونک کرتے دکھایا گیا ہے۔
View this post on Instagram
مہرین جبار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ افسوس کی بات ہے کہ اس ویب سیریز کو پاکستان میں قانونی طور پر نہیں دیکھا جاسکتا حالانکہ یہ یہاں بہت گہری جڑیں رکھتی ہے۔
اس فیملی کامیڈی ویب سیریزکو معروف ڈرامہ و ناول نگار حمیرااحمد نے قلم بند کیا تھا۔ اس ویب سیریز میں مدیحہ امام اور بلال عباس مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
مہرین جبار نے ایک انٹرویو میں انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا تھا کہ یہ ویب سیریز ایک ’سوشل کامیڈی‘ ہے اور اس کا موضوع سوشل میڈیا کے دور میں محبت اور ہمارا رشتہ کلچر ہے۔
انہوں نے بتایا تھا کہ سیریز میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے خاندانوں پر اپنے بچوں کی شادی کا دباؤ ہوتا ہے، کس طرح غیر حقیقی توقعات وابستہ کی جاتی ہیں۔ یہ بہت ہی مزیدار اور موجودہ دور سے مناسبت رکھنے والی کہانی ہے۔









