مہوش حیات اور فہد مصطفیٰ ایک دوسرے کی فلم کی پروموشن کے لیے پیش پیش

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے یہ ایک مثبت سائن ہے کہ ایک فنکار دوسرے فنکار کے فلم کی پروموشن کررہا ہے۔

اس عیدالاضحیٰ پر چار بڑی فلمیں ریلیز ہورہی ہے جن میں سرفہرست "قائداعظم زندہ باد” ، "لندن نہیں جاؤں گا” اور "لفنگے” ہیں۔ تاہم آج کل اداکارہ مہوش حیات اور اداکار فہد مصطفیٰ اپنی اپنی کی پرموشن کے لیے پاکستان کے ٹور پر نکلے ہوئے ہیں۔

فلم "قائداعظم زندہ باد” کے ڈائریکٹر نبیل قریشی ، پروڈیوسر فضا علی مرزا اور مہوش حیات اور فہد مصطفیٰ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں "لندن نہیں جاؤں گا” کی ہیروئن فلم "قائداعظم زندہ باد” کی پرموشن کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پسوڑی کی ایک اور بڑی کامیابی،مس مارول کا حصہ بن گیا

ایئرپورٹ لانچ پر موبائل کیمرے سے شوٹ کیے گئے کلپ میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ "لندن نہیں جاؤں گا” کی ہیروئن ہمارے ساتھ ہیں۔ بقول کیمرہ مین کے نبیل قریشی بتاتے ہیں کہ مہوش حیات ہماری فلم کی پروموشن کے لیے ہمارے ساتھ ہیں۔ اور مہوش حیات بھی اس بات کا اقرار کرتی ہیں کہ وہ فلم "قائداعظم زندہ باد” کی پروموشن کے لیے آئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by saira blogs (@saira_creates)

اس موقع پر اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا اسے کہتے ہیں محبت ، ایک دوسرے کے لگاؤ اور دوستی ، میں ان لوگوں کے ساتھ پروموشن کے لیے آئی ہوں۔

فلم کے ڈائریکٹر نبیل قریشی کی درخواست پر اداکارہ مہوش حیات زور سے نعرہ لگاتی ہیں کہ "قائداعظم زندہ باد”۔

فلم قائداعظم زندہ باد

فلم قائداعظم زندہ اس عیدالاضحیٰ پر 10 جولائی کو ریلیز ہو گی ، فلم کے ڈائریکشن معروف ڈائریکٹر نبیل قریشی دی ہے جبکہ فلم پروڈیوسر فضا علی مرزا ہیں ۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں فہد مصطفیٰ اور مائرہ خان ہیں ۔ فہد مصطفیٰ فلم میں انسپیکٹر کا کردار ادا کررہے ہیں ، فلم کے ٹریلر سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم کے ابتدائیے میں فہد مصطفیٰ ایک رشوت خور پولیس انسپیکٹر ہیں جو بعدازاں ایماندار پولیس والے کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

فلم لندن نہیں جاؤں گا

قائداعظم زندہ باد کی طرح فلم لندن نہیں جاؤں گا بھی عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جاری ہے۔ محبت کی چاشنی سے بھر پور فلم میں ہمایوں سعید ، کبریٰ خان اور اداکارہ مہوش حیات مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ مداحوں کی فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے ۔

فلم لندن نہیں جاؤں گا کے ہدایتکار اور ماضی کے معروف اداکار ندیم بیگ ہیں جبکہ فلم کی کہانی خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے۔

متعلقہ تحاریر