پسوڑی کی ایک اور بڑی کامیابی،مس مارول کا حصہ بن گیا

صرف کوک اسٹوڈیو کے یوٹیوب چینل پر اس گانے کو 4ماہ کے دوران 22 کروڑ 10 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے سب سے مشہور گانے  پسوڑی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ علی سیٹھی اور شائے گل کی آواز میں پیش کیے گئے پنجابی گانے کو پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز مس مارول کا حصہ بنادیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

پسوڑی سے مشہور ہونے والی گلوکارہ  شے گل  کا تعلق کس مذہب سے ہے؟

بھارتی ریئلٹی اسٹار شہناز گل بھی” پسوڑی “کے عشق میں مبتلا

گلوکار علی سیٹھی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے اپنے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا۔علی سیٹھی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بالآخر مس مارول میں  پسوڑی پے گئی۔

پسوڑی کو مارول اسٹوڈیوز کی پہلی مسلم سپر ہیرو فلم مس مارول کی چوتھی قسط میں شامل کیا گیا ہے، علی سیٹھی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر مس مارول کے مذکورہ حصے کو شیئر کرتے ہوئے صارفین سوال کیا کہ کیا آپ نے مس مارول کی چوتھی قسط میں ہمیں دیکھا؟ پسوڑی پاؤ۔

واضح رہے کہ پسوڑی کو کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا سب سے زیادہ سنا جانے والا گانا ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

صرف کوک اسٹوڈیو کے یوٹیوب چینل پر اس گانے کو 4ماہ کے دوران221ملین( 22 کروڑ 10 لاکھ) مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جبکہ اس گانے پر 42لاکھ  صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ پسوڑی کے مداح پاکستان  اور بھارت سمیت دنیا بھرمیں  پائے جاتے ہیں، اب تک گانے کو رباب،وائلن سمیت مختلف سازوں پر بھی بجایا جاچکا ہے جبکہ کئی  مغربی گلوکار بھی اس گانے کو گاچکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر