یاسر حسین کی فٹنس کو پولیس کی کارکردگی سے جوڑنے کی مضحکہ خیز منطق

اداکار نے فہد مصطفیٰ کی فلم قائداعظم زندہ باد کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے فٹنس کو پولیس کی خراب کارکردگی کی وجہ قرار دیدیا

اداکار یاسر حسین نے پولیس اہلکاروں کی فٹنس کےحوالے سے انوکھی منطق پیش کردی۔

اداکار نے فہد مصطفیٰ کی فلم قائداعظم زندہ باد کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے فٹنس کو پولیس کی خراب کارکردگی کی وجہ قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹک ٹاکرز فلم قائد اعظم زندہ باد کے کس ڈائیلاگ کے جنون میں مبتلا؟

فلم "قائد اعظم زندہ باد” کی عکس بندی کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکار یاسر حسین نے  فہد مصطفیٰ کی تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لگاتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ  سارے پولیس والے اتنے ہی فٹ ہوجائیں تو شاید ملک سے باہر بیٹھے چور بھی پکڑے جائیں۔

ناقدین نے یاسر حسین کی منطق کو مضحکہ خیز قرار دیدیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر پولیس کی کارکردگی کا دارو مدار اہلکاروں کی فٹنس پر ہوتا تو  دنیا بھر میں کہیں جرائم ہی نہ ہورہے ہوتے۔

یورپ اور امریکا میں پولیس اہلکار قدرے فٹ اور چاق و چوبند ہوتے ہیں لیکن جرائم وہاں بھی ہوتے ہیں اور مجرم وہاں بھی کئی کئی سال قانون کے شکنجے سے دور رہتے ہیں۔ناقدین کا کہنا ہے کہ پولیس کی  خراب کاکردگی کی وجہ ادارے میں سیاسی مداخلت ہے، جب تک پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک نہیں کیا جاتا اس وقت تک پولیس کا ٹھیک ہونا ممکن نہیں۔

متعلقہ تحاریر