فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“میں میشا شفیع کا کون ساگیت شامل ہے؟
یہ گانا اداکارہ کبریٰ خان اور مہربانو پر فلمایا گیا ہے جس میں شادی کی تقریب میں کبریٰ خان کو اپنی سہیلیوں کے ساتھ اس گیت پر ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے
اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ مہوش حیات کی فلم لندن نہیں جاؤں گا رواں ہفتے عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے جارہی ہے۔
فلم میں گلوکارہ میشا شفیع کی آواز میں پنجابی گیت ماہیا وے ماہیاوے بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سرفراز احمد فلم لندن نہیں جاؤں گا کی کامیابی کیلیے پرامید
گپی گریوال اور دیویہ دتہ کا ”لندن نہیں جاؤں گا“ کیلیےنیک خواہشات کااظہار
میشا شفیع نے اپنے انسٹاگرام پیج پر گانے کی وڈیو شیئر کی ہے۔ یہ گانا اداکارہ کبریٰ خان اور مہربانو پر فلمایا گیا ہے جس میں شادی کی تقریب میں کبریٰ خان کو اپنی سہیلیوں کے ساتھ اس گیت پر ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے۔
View this post on Instagram
میشا شفیع نےو ڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ایک اورپٹاخے دار پنجابی گایا ہے کیوں کہ میں یہی کرتی ہوں،گلوکارہ نے مزید لکھا کہ کبریٰ خان اور مہربانو کے ان قاتل ٹھمکوں کو دیکھ کر میں خود کو بھی تھرکتا ہوا محسوس کررہی ہوں۔
اے آر وائی فلمز کے یوٹیوب چینل پر اس گانے کو دو روز قبل ریلیز کیا گیا تھا جسے اب تک ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکاہے۔