ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم قائداعظم زندہ باد کا پریمیئر

فلم کا آخری منظر دیکھتے ہوئے ماہرہ خان جذباتی ہوگئیں، آخری منظردیکھنے کے بعد فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان نے ایکدوسرے کو بغل گیر ہوکر مبارکباد بھی دی

اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی ایکشن مصالہ  فلم قائد اعظم زندہ باد کا پریمیئر گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہوا۔تقریب میں  کئی فنکاروں اور کھلاڑیوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فلم کا آخری منظر دیکھتے ہوئے ماہرہ خان جذباتی ہوگئیں،آخری منظردیکھنے کے بعد فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان نے ایکدوسرے کو بغل گیر ہوکر مبارکباد بھی دی۔

یہ بھی پڑھیے

فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“میں میشا شفیع کا کون ساگیت شامل ہے؟

مہوش حیات اور فہد مصطفیٰ ایک دوسرے کی فلم کی پروموشن کے لیے پیش پیش

 

فضا علی مرزا اور نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم  ایکشن مصالہ فلم کے پریمیئر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض اور اداکار احمد علی بٹ سمیت کئی فنکاروں نے شرکت کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنی آفیشل مصروفیات کے باعث  فلم کے پریمیئر میں تو شریک نہ ہوسکے لیکن انہوں نے اپنے ٹوئٹ کےذریعے اداکار فہد مصطفیٰ کو مبارکباددی۔

بابر اعظم نے فلم کا آفیشل ٹریلر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کیا بات ہے میرے بھائی فہد مصطفیٰ، تمہیں اور تمہاری پوری ٹیم کو اور قوت ملے۔فہد مصطفیٰ نے بابر اعظم کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ دوست تمہیں گزشتہ رات پریمیئر پر بہت یاد کیا۔دورے کیلیے نیک تمنائیں ، ہمیں پھر  فخر کا احساس دلانا۔

وہاب ریاض نے  اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اتنی شاندار فلم پر فہد مصطفیٰ اور  ماہرہ خان کیلیے زور دار نعرہ۔انہوں نے فلم کے پریمیئر میں مدعو کرنے پرشکریہ اداکرتے ہوئے کہ فلم ہر ایک کو پسند آئی اور سب خوب لطف اندوز ہوئے۔ فہد مصطفیٰ نے پریمیئر میں شرکت کرنے پر وہاب ریاض کا شکریہ اداکیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

قبل ازیں فہد مصطفیٰ نےگزشتہ روز فلم میں علی ظفر کی آواز میں شامل کیے گئے گیت”دل کرے انجوائے  “کی عکس بندی کی وڈیو اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئرکی جس میں اداکارہ ماہرہ خان، نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کو فلم کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہارکرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ فلم قائداعظم زندہ باد عیدالاضحیٰ کے موقع پر 8 جولائی کو پاکستان سمیت برطانیہ اور آسٹریلیا میں بھی ریلیز ہونے جارہی ہے۔

متعلقہ تحاریر