ہمایوں سعید کو مس مارول میں مہوش حیات کی اداکاری کیسی لگی؟

ہمایوں سعید نے مہوش حیات کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے یقین کا اظہار کیا ہے کہ اداکار فواد خان کی اداکاری بھی لاجواب ہوگی

اداکارہمایوں سعید نے  مارول سنیمیٹک یونیورس کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز مس مارول میں اداکارہ مہوش حیات   کی اداکاری پر ردعمل کا اظہار کردیا۔

ہمایوں سعید نے مہوش حیات کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے یقین کا اظہار کیا ہے کہ اداکار فواد خان کی اداکاری بھی جاندار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

پسوڑی کی ایک اور بڑی کامیابی،مس مارول کا حصہ بن گیا

مہوش حیات نے مس مارول کے ذریعے ہالی ووڈ میں قدم رکھ دیا

 

اداکار ہمایوں سعید نے مس مارول کاپوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  مس مارول میں مہوش حیات کی چند جھلکیاں دیکھیں  جو شاندار لگیں۔اداکار نے بتایا کہ ابھی تک وہ پوری قسط نہیں دیکھ سکے ہیں لیکن جلددیکھ لیں گے۔

اداکار نے مزید لکھا کہ  فواد خان کی اداکاری دیکھنے کا بھی انتظار ہے، مجھے یقین ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح لاجواب ہوگی۔اداکار ہمایوں سعید کے ٹوئٹ پر اداکارہ مہوش حیات کے ایک فین پیج نے انکے ایک غیرملکی مداح کی وڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں غیر ملکی مداح  ناظرین کو مس مارول کی پانچویں قسط کے 25 منٹ  کے مناظر دیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات کی اداکاری کی تعریف کررہا ہے۔

واضح رہے کہ مس مارول کی چوتھی اور پانچویں اقساط  کی ہدایت کاری  کے فرائض پاکستانی  فلمساز شرمین عبید چنائے نے انجام دیے ہیں۔چوتھی اور پانچویں قسط  میں تقسیم ہند کے مناظر بھی دکھا ئے گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر