بھارتی گلوکار سونو نگم کا حدیقہ کیانی کو سرپرائز
گزشتہ دنوں دبئی میں منعقدہ کنسرٹ میں سونو نگم اچانک اسٹیج پر آئے اور حدیقہ کیانی کے ساتھ ان کا مشہور گیت ”ہونا تھا پیار“ گایا، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان کی مشہور گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کے دبئی میں منعقدہ حالیہ کنسرٹ میں بالی ووڈ کے مشہور گلوکار سونو نگم نے سرپرائز انٹری دے ڈالی۔
پڑوسی ملکوں کے معروف گلوکاروں کی ایک گانا گانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
رنبیر کپور کو والد نے کونسی فلم کبھی نہ کرنیکا مشورہ دیا تھا؟
فواد خان کی اسٹوڈیو کی بحالی میں میکال حسن کی امداد کی اپیل
سوشل میڈیا پر زیرگردش معلومات کے مطابق گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی گزشتہ دنوں دبئی میں اپنے کنسرٹ میں پرفارم کررہی تھیں کہ اس دوران اچانک سونو نگم اسٹیج پر آگئے ۔
#sonunigam made a surprise appearance at #HadiqaKiani recent concert in Dubai and crooned her mega-hit song “Hona Tha Pyar”!#hadiqakiani #sonunigam #singers #honathapyar #pakistanisinger pic.twitter.com/PtWGdfSq4r
— Naylasays (@NaylaAmir) July 13, 2022
اس موقع پر سونو نگم نے حدیقہ کیانی کے ساتھ ان کا مشہور گیت”ہونا تھا پیار“ گایا۔ یاد رہے کہ مشہور ہدایت کار اور پروڈیوسر شعیب منصور کی فلم بول کےاس گانے میں حدیقہ کیانی کے ساتھ معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ حدیقہ کیانی نےگلوکاری کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد گزشتہ برس ہی اداکاری کےمیدان میں قدم رکھا ہے اور گلوکاری کی طرح اداکاری کے شعبے میں بھی وہ کامیاب رہی ہیں۔انہوں نے ہم ٹی وی کے ڈرامے” رقیب سے“ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا جبکہ ان کا دوسرا ڈرامہ”دوبارہ “ تھا۔ دونوں ڈراموں میں حدیقہ کیانی کی اداکاری کو خاصہ پسند کیا گیا ہے۔