سوشانت سنگھ راجپوت کو ریا چکروتی نے برباد کیا،بہن پرینکا کا الزام

سوشانت کی زندگی 2019 سے تباہ ہو گئی تھی کیونکہ اس سال ریا چکرورتی نے اس کی زندگی میں قدم رکھا تھا۔ صرف 6 دن کے اندر پہلی بار میرے اور میرے بھائی کے درمیان غلط فہمی ہوئی،پرینکا

سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کو دو سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد  ان کی بہن پرینکا سنگھ نے اپنے بھائی کی موت کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

انہوں نے اپنے بھائی کی سابقہ گرل فرینڈ ادکارہ ریاچکروتی پر اپنے بھائی کو برباد کرنے کا الزام عائد کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

سشمتا سین اور للت مودی جلد شادی کرنے والے ہیں؟

ہالی ووڈ کے اسکرین رائٹر بھی ساؤتھ انڈین فلم آر آر آر کے مداح بن گئے

 ایک نیوز چینل سے بات چیت میں پرینکا نے الزام لگایا کہ سوشانت کی موت کا معاملہ خودکشی نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشانت  کی زندگی میں ریا چکرورتی کی موجودگی نے چیزوں کو مختلف بنا دیا۔

سوشانت کے اہل خانہ نے پہلے ریا کے خلاف درخواست دائر کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ اسے ذہنی طور پر ہراساں کر رہی تھی،پیسے کے لیے اس کا استحصال کر رہی تھی اور اس کی موت میں اس کا کردار تھا۔ اداکارہ  تاحال سوشانت کی ذہنی صحت کو ان کی موت کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے اپنی بے گناہی پر مُصر ہیں۔

پرینکا نےبھارتی ٹی وی انڈیا نیوز کو بتایا کہ سوشانت  کے انتقال کے وقت ریا اور سوشانت ڈیٹنگ کر رہے تھے، ریا نے سوشانت کی زندگی کو برباد کر دیا۔ سوشانت کی زندگی 2019 سے تباہ ہو گئی تھی کیونکہ اس سال ریا چکرورتی نے اس کی زندگی میں قدم رکھا تھا۔ صرف 6 دن کے اندر پہلی بار میرے اور میرے بھائی کے درمیان غلط فہمی ہوئی۔

پرینکا نے مزید کہا کہ ان کے بھائی کی موت میں بالی ووڈ کا کچھ کردار تھاسوشانت کسی کلب کا حصہ نہیں تھا، پھر بھی وہ بہت اچھا کر رہا تھا، اس نے انڈسٹری میں دوسروں کو پریشان کردیا، آپ جانتے ہیں کہ وہ اس پیشے پر منحصر نہیں تھا، سوشانت نے پہلے کہا تھا کہ وہ دوسری چیزوں کا حصہ بننا پسند کرتے ہیں اور اس بات نے  بڑے لوگوں کو پریشان کررکھا تھا،وہ سب اس کے پیچھے تھے اور اس کا تعاقب کرنے کیلیے انہوں اس کے گرد اسے (ریاکو) پلانٹ کیا ۔

یار ہے کہ بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بورڈ نے رواں ہفتے اپنا مسودہ پیش کیا ہے جس میں 35 ملزمان پر منشیات ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحٹ فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ان ملزمان میں سوشانت سنگھ  راجپوت کی سابقہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی، اس کا بھائی شوک اور آنجہانی اداکار کے 2 ملازمین  شامل ہیں جن پر مرحوم کے لیے مبینہ طور پر منشیات خریدنے کا الزام ہے۔

متعلقہ تحاریر