آمنہ الیاس کے بےباک ترین فوٹو شوٹ نے انڈسٹری کو بھی حیران کردیا

نئے فوٹو شوٹ میں ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کو انتہائی چست لباس میں مختلف انداز اپناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ ایمن ،منال، عشنا شاہ، مہرین سید اور انوشے اشرف بھی تصاویر دیکھ کر حیران رہ گئیں

اپنے بے باک خیالا ت اورفیشن  کے حوالے سے شہرت رکھنے والی  ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کے تازہ ترین فوٹو شوٹ نے مداحوں کو ہی نہیں شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کو بھی حیران کردیا۔

ادکارہ نے اپنے حالیہ آرٹ  فوٹو شوٹ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر نےبیٹیوں کی حوصلہ افزائی کیلیے مشہور گیت کےبول بد ل ڈالے

سجل علی اور احد رضا میر نے اب کیا کردیا؟

نئے فوٹو شوٹ میں ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کو انتہائی چست لباس میں مختلف انداز اپناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔بلیک اینڈ وائٹ تصاویر میں اداکارہ نے   اس قدر چست لباس پہنا ہے کہ ان کے جسمانی خدوخال بالکل واضح ہور ہے ہیں۔

اداکارہ ایمن خان،منال خان، ماڈل و ادکارہ مہرین سید،عشنا شاہ،انوشے اشرف اور نعمان سمیع نے  آمنہ الیاس کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے تصاویر پر حیرانی  اور پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

البتہ صارفین کی بڑی تعداد نے آمنہ الیاس کو شدید تنقید اور ٹرولنگ کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ ایک صارف نے لباس پر موجود سیاہ پٹیوں کی مناسبت سے تبصرہ کیا کہ اگر اتنا ہی فالتو ٹیپ تھا تو ہمیں دے دیتی، بال پر لپیٹ کر ایک میچ کھیل لیتے۔

ایک خاتون صارف نے اداکارہ کی بےہودہ قرار دیا تو ایک نے چھپکلی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میں دیکھ کر ڈر گئی تھی ، میرے گھر بھی ایسی ہی چھپکلی ہے جو اڑتی بھی رہتی ہے۔

متعلقہ تحاریر