ماہرہ خان کا نور مقدم کو پہلی برسی پر شاندار خراج عقیدت

اداکارہ نے ماسٹر مولٹی فوم کی اشتہاری فلم نور مقدم کے نام کردی، فلم میں زندگی کے کسی بھی موقع پر خواتین کو گھریلو تشددنہ سہنے  کا پیغام دیتے ہوئے ہمت کھانے کا حوصلہ دیا گیا ہے

اداکارہ ماہرہ خان نے اسلام آباد میں گزشتہ سال آج ہی کے روز قتل کی جانے والے سابق سفارتکار شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم کوایک مختصر دورانیے کی فلم کے ذریعے  بہترین انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ماسٹر مولٹی فوم کی اس اشتہاری فلم میں زندگی کے کسی بھی موقع پر خواتین کو گھریلو تشددنہ سہنے  کا پیغام دیتے ہوئے ہمت کھانے کا حوصلہ دیا ہے۔

یہ  پڑھیے

نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت،والدین بری

نور مقدم کے والد کا بیٹی کے قاتلوں کی سزا مزید سخت کرنے کا مطالبہ

اداکار شہریار منور کی تحریر کردہ مختصر فلم میں  سپر اسٹار ماہرہ خان کو دلہن کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو اپنے منگیتر کی جانب سے ہاتھ اٹھانے کے واقعے کو یاد کرکے عین رخصتی کے دن شادی سے انکار کردیتی ہیں۔

 اشتہارمیں اداکار بہروز سبزواری اور ہمانواب کو ماہرہ خان کے والدین کے روپ میں دکھایاگیا ہے۔ جو  بیٹی کے بہادر اقدام کے پیچھے ڈٹ کر کھڑے ہوجاتے ہیں۔

ماہرہ خان  نے اس مختصر اشتہاری فلم کو  اپنے انسٹاگرام ہینڈل پرشیئرکرتے ہوئے نور مقدم کے نام کیا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ  میں اس فلم کی پوری ٹیم کا فرداً فرداً شکریہ اداکیا ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

اداکارہ نے لکھاکہ  اب ہمت کا مظاہرہ کرنا ہے، گالم گلوچ کو قبول نہیں کرنا، اب مدد حاصل کرنے کیلیے شرمانا نہیں ہے۔اور سب سے اہم یہ کہ جب کوئی مدد کو پکارے تو اس کی  مدد کو پہنچنا ہے۔

اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک اینڈ ہیلتھ سروے کے مطابق پاکستان میں ہر 4 میں ایک عورت 15 سال کی عمرسےجسمانی تشدد کا سامنا کرتی ہے۔اشتہار میں خواتین کو   ہمت، انتخاب اور زندگی کا زندگی کا جشن منانےکی  تلقین کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سابق سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی نورمقدم کو اس کے دوست امریکی شہری  ظاہر جعفر نے ایک سال قبل اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ذبحہ کرکے قتل کردیا تھا۔اسلام آباد کی ٹرائل کورٹ نے مجرم کو سزائے اور دو شریک ملزمان کو  10،10سال قید کی سزا سناتے ہوئے اس کے والدین کو بری کردیا تھا۔

متعلقہ تحاریر