فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے ملکی سیاستدانوں کو غلیظ قرار دے دیا

فیشن ڈیزائنرکا کہنا ہے کہ ملکی سیاست دانوں کے لیے پہلا لفظ جو ذہن میں آتا ہے وہ ہے غلیظ جس کے انگریزی میں معنی بنتے ہیں گندا، بد تمیز اور سور جیسا

فیشن ڈیزائنرماہین خان نے سیاست دانوں کو غلیظ قرار دے دیا۔ فیشن ڈیزائنرکا کہنا ہے کہ ملکی سیاست دانوں کے لیے پہلا لفظ جو ذہن میں آتا ہے وہ ہے غلیظ۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے ملکی سیاست دانوں غلیظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے پہلا لفظ جو ذہن میں آتا ہے وہ ہے غلیظ۔

یہ بھی پڑھیے

ماہین خان نے ملکی حالات کا ذمے دار نادیدہ قوتوں کو قرار دیدیا

انہوں نے کہا کہ اردو لفظ غلیظ کے انگریزی میں معنی بنتے ہیں  گھٹیا، اسی طرح کے دوسرے الفاظ جیسے گندا ،بد تمیز ،سور  جیسا اور غلیظ ، یہ ہیں ہمارے سیاست دان۔

واضح رہے کہ ماہین خان  پاکستان کی مشہور فیشن ڈیزائنر ہیں اور وہ اکثر ملکی سیاسی معاملات پر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرتی رہتی ہیں ۔

اس سے قبل انہوں نے اپنے ایک پیغام میں  کہا تھا کہ ملک تیزی سے روبہ زوال ہے، حادثے سے پہلے کسی نے ہمیں تھامنا ہوگا، لگتا ہے صرف عمران خان کو ہی ملک کی پرواہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لگتا ہے صرف عمران خان کو ہی ملک کی پرواہ ہے، ماہین خان

فیشن ڈیزائنر ماہین خان  سمجھتی ہیں کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کی وجہ نادیدہ قوتیں ہیں انہوں نے  تمام مسائل کا ذمے دار بھی نادیدہ قوتوں کو قرار دیا تھا ۔

ماہین خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا سہارالیتے ہوئے نادیدہ قوتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر وہ اکثرمتحرک رہتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر