اداکار حمزہ سہیل کس ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گے؟
اداکار حمزہ سہیل ہدایت کار کاشف نثار کے نئے ڈرامہ سیریل بریکنگ نیوز میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے
سینئر اداکار سہیل عرف عزیزی کے بیٹے اداکار حمزہ سہیل بھی اپنے والد کی طرح فنکارانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی کاشف نثار جیسے کامیاب ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے کا موقع نصیب ہورہا ہے۔
اداکار حمزہ سہیل ہدایت کار کاشف نثار کے نئے ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار بھی بارش کے پانی میں ڈوبے کراچی کا نوحہ پڑھنے پر مجبور
حرا مانی پسند کی شادی اور کم عمری کی شادی کا فرق نہیں جانتیں؟
اداکار حمزہ سہیل نے ڈرامے کا اسکرپٹ پڑھنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے ڈرامے کے اسکرپٹ کی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ تصویر میں انہوں اسکرپٹ کے صفحات کی مدد سے اپنا چہرہ چھپا رکھا ہے۔
اسکرپٹ پر ڈرامے کا نام”بریکنگ نیوز “لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے،اسکرپٹ پر ہدایت کار کاشف نثار کا نام بھی درج ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ ہدایت کار کاشف نثار کے کریڈٹ پر دم پخت، آتش عشق، او رنگ ریزہ، ڈر سی جاتی ہے صلہ، رانجھا رانجھا کردی، انکار، رقیب سے، دل نہ امید تو نہیں، مسٹر اینڈ مسز شمیم سمیت لاتعداد کامیاب ڈرامے موجود ہیں۔
حمزہ سہیل کے پرستاروں کی جانب سے امید کی جارہی ہے کہ کاشف نثارکا یہ ڈرامہ بھی ان کیلیے بہترین ثابت ہوگا۔