روزنامہ مشرق نے فحش فلموں کی اداکارہ میا خلیفہ کو پی ٹی آئی کارکن بنادیا

اخبارنے لبنانی نژاد امریکی اداکارہ  کی ترمیم شدہ تصویر کے نیچے کیپشن میں لکھا ہے کہ عدالتی فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کی کارکنان سوشل  میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے جشن منارہی ہیں

پشاور کے مشہور ترین روزنامہ مشرق نے غیرذمے داری کی انتہا کردی۔ فحش فلموں کی لبنانی نژاد امریکی اداکارہ میا خلیفہ کو صرف عمران خان کی حامی ہی نہیں بلکہ تحریک انصاف کی کارکن بناڈالا۔

اخبار نے پورن اسٹار کی سوشل میڈیا پر وائرل ترمیم شدہ تصویر کو پی ٹی آئی کارکن کا نام دیکر بدھ کے اخبار میں چھاپ دی۔

یہ بھی پڑھیے

شگفتہ اعجاز کی ٹک ٹاک وڈیو کے ذریعے نواز شریف پر تنقید

کیا ایک پیالی چائے کی قیمت 25ہزار ڈالر ہوسکتی ہے؟

اخبارنے لبنانی نژاد امریکی اداکارہ  کی ترمیم شدہ تصویر کے نیچے کیپشن میں لکھا ہے کہ عدالتی فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کی کارکنان سوشل  میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے جشن منارہی ہیں۔

<

/p>

سوشل میڈیا صارفین نے  فاش غلطی پر اخبار کے مدیر اور عملے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی ٹرولنگ شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ 29 سالہ لبنانی نژاد امریکی اداکارہ فحش فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں اور ان کا پاکستان تحریک انصاف تو کیا پاکستان سے بھی دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر