ارمینا خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے اکتا گئیں؟

ادکارہ نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں سماجی رابطوں کی وئب سائٹس کی خامیاں بتاتے ہوئے کسی نئی ویب سائٹ کا پوچھ لیا۔

لگتا ہے اداکارہ ارمینا خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے اکتاگئی ہیں جبھی اداکارہ نے کسی نئی ویب سائٹ کی تلاش شرو ع کردی ہے۔

ادکارہ نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں سماجی رابطوں کی وئب سائٹس کی خامیاں بتاتے ہوئے کسی نئی ویب سائٹ کا ہوچھ لیا۔

یہ بھی پڑھیے

مہنگی ترین پاکستانی فلمیں دی لیجنڈ آف مولاجٹ اور ضرار کتنے بجٹ میں بنیں؟

اداکار منیب بٹ بھی روپے کی گرتی قدر سے پریشان

اداکارہ ارمینا خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ انسٹاگرام مر گیا ہے! میں نے کبھی ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈ نہیں کیا کیونکہ میں بندر ڈانس میں حصہ نہیں لینا چاہتی(مجھے یقین ہے کہ آپ میں سے بہت سے لوگ بندر ڈانس نہیں کرتے ) لیکن پھر بھی بہت کچھ کرتے ہیں۔ کیا   کوئی نئی ایپس موجود ہیں؟

دلچسپ امر یہ ہے کہ اداکارہ نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کا تذکرہ تو کیا لیکن ادکارہ نے فیس بک اور یہ پیغام پوسٹ کرنے کیلیے جس ویب سائٹ یعنی ٹوئٹر کا سہارالیا اسے کسی کھاتے میں ہی نہیں رکھا۔

متعلقہ تحاریر