کریناکپور کو فلم لال سنگھ چڈھا کیلیے آڈیشن کیوں دینا پڑا؟

عامر خان اور کرینہ کپورکی فلم لال سنگھ چڈھا اگلےماہ 11اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی نئی آنےوالی فلم لال سنگھ چڈھا کیلیے باقاعدہ آڈیشن دیا تھا۔

عامر خان اور کرینہ کپورکی یہ فلم اگلےماہ 11اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم میں مونا سنگھ اور چیتنیا اکینینی  بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

مہنگی ترین پاکستانی فلمیں دی لیجنڈ آف مولاجٹ اور ضرار کتنے بجٹ میں بنیں؟

گلوکارہ شکیرا کو اسپین میں 8سال قید کا سامنا

ادویت چوہان کی ہدایت کاری میں بننےوالی فلم لال سنگھ چڈھا 1994 میں ریلیز ہونے والی  ٹام ہینکس کی ہالی فلم فاریسٹ گمپ کا آفیشل ہندی  ورژن ہے۔فلم  لال سنگھ چڈھا عامر خان پروڈکشنز،کرن راؤ اور ویاکام اسٹوڈیوز18 کی مشترکہ پیشکش ہے۔

بھارتی اخبار کو انٹرویو کے دوران کرینہ کپور سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ عامر خان کانام سن کر ہی فلم کا حصہ بننے پر آمادہ ہوگئی تھیں؟اداکارہ نے کہا کہ عامر خان اس طرح کام نہیں کرتے،انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ  یہ فلم کرلو کیونکہ میں بھی اس میں کام کررہا ہوں، انہوں نے ہمیشہ یہی کہا کہ پہلے فلم کی اسٹوری لائن سن لو۔

انہوں نے مجھ سے اس فلم کے لیے بھی ایک کہانی سننے کو کہااور  مجھے چار گھنٹے طویل کہانی دی  اور اسی لیے میں نے لال سنگھ چڈھا  کیلیے ہاں کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لال سنگھ چڈھا کے لیے ایک آڈیشن بھی دینا پڑا۔ یہ اس لیے تھا کہ میں ثابت کر سکوں کہ میں اس کردار کے لیے موزوں ہوں اور میں پرانے حصے کے لیے بالکل موزوں ہوں۔

فلم کو ابتدائی طور پر اس سال کے شروع میں ریلیز ہونا تھا لیکن  باکس آفس پر  بلاک بسٹربھارتی  فلم کے جی ایف 2سے تصادم کے پیش نظراس  کااجرا موخر کردیا گیا تھا۔تاہم اس مرتبہ کرینہ اور عامر کی اس فلم کا باکس آفس پر اکشے کمار کی فلم  رکشا بندھن  سے ہوگا جو 11اگست کو ہی ریلیز ہونے جارہی ہے۔

متعلقہ تحاریر