ہم خوفناک مستقبل کی جانب بڑھ رہے ہیں، شہزاد رائے

توازن برقرار رکھنے کیلیے پیدائش میں وقفہ کریں تاکہ ہر ایک کیلیے جگہ موجود رہے اور ہر کوئی اچھی زندگی گزار سکے،گلوکار

گلوکار شہزاد رائے نے بڑھتی آبادی کے مسئلے پر توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خوفناک مستقبل کی جانب بڑھ رہے یں۔

گلوکار شہزاد رائے نے بڑھتی آبادی کے مسئلے کو اجاگر کرتی ایک اشتہاری وڈیو بھی شیئر کردی۔

یہ بھی پڑھیے

بلال مقصود نے قومی ترانے کی عام فہم تشریح کردی

عائشہ عمر بھی پاک ترک سیریز صلاح الدین ایوبی کا حصہ بن گئیں

شہزاد رائے نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ  ہم خوفناک مستقبل کی جانب بڑھ رہے ہیں، توازن برقرار رکھنے کیلیے پیدائش میں وقفہ کریں تاکہ ہر ایک کیلیے جگہ موجود رہے اور ہر کوئی اچھی زندگی گزار سکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehzad Roy (@officialshehzadroy)

شہزاد رائے نے وڈیو کے ذریعے مثبت پیغام  دینے پر عائشہ لغاری اور ان کی ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی۔وڈیو دکھایا گیا ہے کہ پاکستان میں بڑھتی آبادی کے باعث بازاروں،بسوں،اسپتالوں اور حتیٰ کہ گھروں میں بھی جگہ نہیں بچی ہے۔

وڈیو میں بتایا گیا ہے کہ آبادی بڑھنے کی وجہ سے ہم وسائل میں جتنا بھی اضافہ کرلیں وہ کم پڑجاتے ہیں لہٰذا متوازن زندگی کیلیے اور بہتر پاکستان کیلیے بچوں کی پیدائش میں وقفہ لائیے ،جگہ بنائیے ۔

متعلقہ تحاریر